Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان میں اساتذہ کا عالمی دن پرجوش طریقے سے منایا گیا

ترجمان کے مطابق سلام ٹیچرز ڈے کی مناسبت سے سیمینار اور واک کا شعبہ ایجوکیشن کے زیر اہتمام کیا گیا۔

اس سیمینار کی آرگنائزر میں ڈاکٹر حنا منیر( چیئرپرسن شعبہ ایجوکیشن)، ڈاکٹر فریحہ اور لیکچرر مریم محمود شامل تھیں ۔

سیمینار سے خظاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ 5 اکتوبر پوری دنیا میں ٹیچرز ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے، ٹیچر کے مقام کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ اساتذہ معلّمِ انسانیتﷺ کی سنت پر عمل پیرا ہیں، اور حضرت آدم علیہ السلام کی فرشتوں پر برتری علم کی وجہ سے ہوئی۔

اساتذہ کو چاہیے کہ اپنے بچوں کوعلمِ قرآن، سنت رسولﷺ، آدابِ معاشرت، صبر و تحمل، شریعت کی پابندی، شرم و حیا، اچھائی، احساسِ ذمی داری، بڑوں کا ادب، علم و عمل میں مطابقت، اعلیٰ اخلاق، معاشرے سے واقفیت، لکھنا پڑھنا، صداقت، قوت، شجاعت، عدالت، یکسانیت، انسانیت، استقامت، معاملہ فہمی، شرافت، دیانت داری، اعلیٰ طرزِ تکلم سکھائے۔

دل میں خوف الٰہی پیدا کرے، بچوں کی بات توجہ سے سنے، اچھے انداز میں کتاب پڑھانے پر دھیان دے بچوں کو پڑھانے سے پہلے اپنی اصلاح کرے، بچوں سے زیادہ ہنسی مذاق نہ کرے۔

اساتذہ کو چاہیے کہ منصب تدریس کو دنیا کی دولت کمانے، عزت و شہرت حاصل کرنے یا اپنے ساتھیوں میں ممتاز نظر آنے کے لیے ذریعہ نہ بنائے، بلکہ اللہ تعالی کی رضا اپنے پیش نظر رکھے،تعلیم دینا صرف پیشہ نہیں بلکہ عبادت اور قومی ذمہ داری ہے، اپنی کامیابی کو استاد کے نام کرنا عزت افزائی کا باعث بنتا ہے۔

اساتذہ کو عزت و احترام سے سلام پیش کرتے ہیں استاد ایک طالب علم کو جو کچھ سکھاتا ہے اس کا اثر پوری قوم پر ہوتا ہے۔

ہر فرد کا کردار پورے معاشرے کے کردار کی تشکیل کرتا ہےاور بچوں کو چاہیے کہا اپنے اساتذہ کرام کا ادب و احترام کریں۔

سیمینار کے مہمان مقرر ڈاکٹر رانا دلشاد( چیئرپرسن شعبہ ایجوکیشن زکریا یونیورسٹی نے کہا کہ اساتذہ گیم چینجر ہوتے ہیں، اس لیے وہ نوجوان نسلوں کو معیاری تعلیم فراہم کر کے قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں اور ایک نئے مہذب معاشرے کی تشکیل کر سکتے ہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ ملک اور قوم کی تقدیر کا دارومدار تعلیم پر ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جن قوموں نے اساتذہ کی قدر کی وہ دنیا میں نمایاں ہوئیں۔ انہوں نے کہ معاشرے میں استاد کے کردار کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ اس سال پوری دنیا ٹیچرز ڈے ” تعلیمی بحالی میں اساتذہ مرکز” کے عنوان کے تحت منایا گیا ہے، کورونا کے بعد بھی تعلیمی نظام رکاوٹوں کا شکار ہے ، موجودہ صورتحال میں بھی اساتذہ تدریسی عمل کی فراہمی میں مسلسل کوشاں ہیں۔

تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے ٹیچرز ڈے کا کیک کاٹا ۔اس موقع پر اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔

سیمینار کے آخر میں وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے اساتذہ میں اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے، بعدازاں واک کی گئی، جس کی قیادت وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button