Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی کے قیام کو دس سال مکمل ہونے پر دو روزہ تقریبات آج شروع ہوں گی

ترجمان کے مطابق ملتان کی قدیم درس گاہ ویمن یونیورسٹی ملتان کے قیام کو 10سال مکمل ہونے پر تقریبات آج سے شروع ہوں گی، رجسٹرار کی نگرانی میں انتظامی کمیٹی نے ایونٹ کی تیاریاں مکمل کرلیں۔

 پہلے روز یونیورسٹی بس سروس صبح 8 بجے طالبات کےلئے شروع کی جائے گی، یہ تقریبات سات بجے تک جاری رہیں گی، جس کےلئے بس سروس بھی دستیاب ہوگی، تاہم طالبات کی شرکت کےلئے ٹکٹس کا ہونا ضروری ہوگا، بغیر ٹکٹ کسی کو تقریب میں شرکت نہیں کرنے دی جائے گی۔

دوسرے روز بھی طالبات کےلئے بس سروس دستیاب ہوگی، تاہم طالبات کے ایونٹس شام چار بجے ختم ہو جائیں گے۔
دوسرے روز موسیقی اور ورائٹی پروگرام کا بھی انعقاد کیاجائے گا، فیکلٹی اور ایڈمن سٹاف کےلئے سپورٹس گالا بھی رکھا گیا ہے، چھ گیمز کرکٹ ، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس ، میوزیکل چیئر، رسہ کشی اور تین ٹانگی ریس میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

افتتاحی تقریب صبح دس بجے منعقد ہوگی، جس کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ ہوں گی۔

دریں اثنا تقریبات کے کامیاب انعقاد اور تیاریوں کا جائزہ لینے کےلئے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس سے خطاب کرتے ہوئے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ ملتان کی قدیم درس گاہ کی تقریبات کا انعقاد ایک اعزاز کی بات ہے، ہماری اساتذہ اور طالبات کی کامیابیوں کی آج پوری دنیا معترف ہے، یہ تقریبات بھی یادگار ہونی چاہیئں۔ یونیورسٹی کے تمام شعبے اس میں بھرپور حصہ لیں یہ سوشل ملاپ کا ایک شاندار موقع ہے ، اس ادارے سے فارغ التحصیل ہونے والی شخصیات بھی اس تقریب کا حصہ ہوں گی ان کو مکمل پروٹوکول دیا جائے، وہ ہماری سفیر ہیں اور اس ادارے کی پہچان ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button