Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یو آئی گرین میٹرک رینکنگ : ویمن یونیورسٹی ملتان کی خواتین یونیورسٹیوں کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن

یو آئی گرین میڑک یونیورسٹیز رینکنگ میں ویمن یونیورسٹی ملتان نے خواتین یونیورسٹیوں کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ترجمان کے مطابق یو آئی گرین میٹرک یونیورسٹی رینکنگ ماحولیات کوبہتر بنانے کے اقدامات ، گرین لینڈ کو بڑھانے کے اقدامات کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

گرین رینکنگ 2023 کے مطابق پاکستان کی یونیورسٹیوں میں مجموعی طور پر 19ویں اور خواتین یونیورسٹیوں کی کیٹگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جس پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے یونیورسٹی انتظامیہ خصوصا QEC اور شعبہ اوورک کی تعریف کی، اور مبارک باد دیتے ہوئے کہ یہ شاندار کامیابی فیکلٹی، طلباء اور عملے کی غیر متزلزل عزم اور محنت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔

ایک سرکردہ تعلیمی ادارے کے طور پر ویمن یونیورسٹی کے مقام کو برقرار رکھنے اور بہترین کارکردگی کے لیے کوششیں جاری رکھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button