Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

کامران بھٹہ کی پی ایچ ڈی مکمل، ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطاء کی گئی

ویمن یونیورسٹی ملتان کے اسسٹنٹ رجسٹرار کامران بھٹہ کی پی ایچ ڈی مکمل، ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی گئی۔

ویمن یونیورسٹی ملتان کے اسسٹنٹ رجسٹرار کامران بھٹہ کا مجلسی دفاع منعقد ہوا، انہوں نے مینجمنٹ سائنسز میں اپنے مقالے کے بارے میں بریفنگ دی اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دئے، جس کے بعد ان کوپی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کرنے کی سفارش کی گئی۔

ڈاکٹر کامران بھٹہ نے تین سال کے مختصر عرصے میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے اپنی پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی، اس سے قبل انہوں نے ایم فل میں گولڈ میڈل بھی حاصل کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی وہ اپنے اہل خانہ کے نام کرتے ہیں جن کی سپورٹ کے بغیر وہ یہ سنگ میل عبور نہیں کرسکتے تھے ، یونیورسٹی مینجمنٹ کے حوالے سے تجربہ پہلے بھی تھا اب بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button