Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان نے ایچ ای سی کے انڈر گریجویٹ پالیسی 2023 نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا

ترجمان کے مطابق ایچ سی کے انڈر گریجویٹ گریجوایٹ کے حوالے اہم اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں فوکل پرسن گریجوایشن پالیسی ڈاکٹر مریم ذین نے شرکاء کو بریفنگ دی۔

انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کے دو دہائیوں پر محیط تجربے کی روشنی میں اور شعبہ اعلٰی تعلیم سے منسلک ماہرین کی مشاورت سے تشکیل دی جانے والی پالیسی میں جامعات کی خودمختاری،لچک، اور معیار تعلیم کی بہتری کے بنیادی اصولوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

پالیسی تعلیمی آزادی، ضروریات سے مطابقت، اور اصلیت جیسے پہلوؤں کو فروغ دینے کی سعی کی گئی ہے۔
گریجوایٹ ایجوکیشن پالیسی 2023 کی ایک قابل غور خاصیت یہ ہے کہ اس کی تشکیل میں آزادانہ سوچ کو اپنایا گیا ہے، جس کے تحت بین الشعبہ جاتی داخلہ کی اجازت دی گئی ہے، جس سے طلباء اپنے منتخب کردہ شعبہ کے اندر مختلف النوع شعبہ جات کا علم حاصل کرسکیں گے۔

ڈاکٹر مریم زین نے نصابی تبدیلیوں کے بارے میں تمام تفصیلات سے آگاہ کیا، جو بی ایس اور اے ڈی پی پروگراموں کے لیے ضروری ہیں۔

نئی پالیسی کے تحت عمومی تعلیم کے کورس 30 کریڈٹ گھنٹے کے ہونے چاہئیں۔ بڑے کورسز 72 کریڈٹ گھنٹے کے ہونے چاہئیں۔
8 جدول (صفحہ 3) میں دی گئی عمومی تعلیم کے کلسٹر میں کورسز کی فہرست پر تفصیل سے بات کی گئی۔

ڈیپارٹمنٹس کو ہدایت کی گئی کہ وہ کورسز کے مواد اکیڈمک ڈائریکٹر کو سرکولیشن کے لیے فراہم کریں، انٹرنشپ، فیلڈ کا تجربہ اور کیپ اسٹون پروجیکٹ کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور کہا گیا کہ اسلامی علوم کے کورس کو غیر مسلموں کے لیے دینیات یا اخلاقیات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

آخر میں اے ڈی پی پروگراموں کے ڈھانچے کے بارے میں ان کے کریڈٹ اوقات، داخلے اور اخراج کے معیار اور کم از کم معیارات کے بارے میں بھی بتایا گیا اور تمام شعبوں کی چیئر پرسنز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے نصاب پر نظر ثانی کرکے اور بورڈ آف سٹڈی اور بورڈ آف فیکلٹی کے بعد اکیڈمک کونسل اور سنڈیکیٹ کے ذریعے منظوری دے کر اسی پالیسی پر عمل کریں۔

اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button