Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پی ایچ ڈی سکالر سمیرا فاطمہ کو ڈگری ایوارڈ کرنے کی سفارش

ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ زوالوجی کی پی ایچ ڈی سکالر سمیرا فاطمہ کے مجلسی دفاع کی تقریب منعقد ہوئی۔

ترجمان کے مطابق شعبہ زوالوجی کی پی ایچ ڈی سکالر سمیرا فاطمہ کا پبلک ڈیفنس کے مقالے کاعنوان ” سر اور گردن کے پاکستانی کینسر کے مریضوں میں ٹی پی 53 ٹیومر سپریسر جین میں تغیرات کا تجزیہ” تھا ۔
تقریب کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ تھیںں۔

اس موقع پر سکالر سمیرا نے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہ یہ سر اور گردن کے کینسر کی ایک بڑی شکل ہے اور دنیا بھر میں چھٹا سب سے عام کینسر ہے، اس کینسر سے ہر سال تقریباً 355,000 اموات ہوتی ہیں، سر اور گردن کے کینسر کے واقعات اور اموات کی شرح مختلف جنسوں، نسل اور دنیا کے خطوں میں غیر متناسب طور پر تقسیم کی جاتی ہے۔
مثال کے طور پر، سر اور گردن کے کینسر خواتین کے مقابلے مردوں میں زیادہ پائے جاتے ہیں اس مقالے میں پاکستانی مرد وخواتین میں پائے جانے والے اس کینسر کی وجوہات جائزہ لیا گیا اور ان پراس کے اثرات کو بھی قلمبند کیا گیاہے ۔

مہمان خصوصی ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ کینسر پاکستان میں بہت تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجوہات جاننا ضروری ہے تاکہ اس موذی مرض کی روک تھا م ہوسکے ، ویمن یونیورسٹی سوسائٹی سے جڑے مسائل پر اپنی ریسرچ کررہی ہے، جس کے دور رس نتائج سامنے آرہے ہیں، اس کی ریسرچ کو سراہا جارہا ہے، سمیرا فاطمہ کا کنسر کے حوالے سے کام قابل ستائش ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button