ویمن یونیورسٹی کی دو سکالرز کی پی ایچ ڈی مکمل ہوگئی
دی ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اردو کی دو پی ایچ ڈی اسکالرز فریحہ خان اور حمیرا نے اپنے مقالہ جات بالترتیب بعنوان "پاکستانی اردو شاعری میں سیرت نگاری”اور”اردو ادب میں رپورتاژکا تہذیبی و سماجی مطالعہ(بحوالہ خصوصی مسعود مفتی، ابراہیم جلیس اور قراۃالعین حیدر)” کا مجلسی دفاع کیا۔
فریحہ خان کی نگران مقالہ پروفیسر (ایمراطس) ڈاکٹر شگفتہ حسین جبکہ حمیرا کی نگران ڈاکٹر شاہدہ رسول تھیں، ہر دو اسکالرز کے بیرونی ممتحنین بالترتیب پروفیسر ڈاکٹر آصف اعوان رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی اور پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم صدر نشین شعبہ اردو، جی سی یونیورسٹی لاہور اس مجلسی دفاع میں شریک ہوئے۔
شعبہ اردو کی صدر نشین ڈاکٹر عذرا لیاقت سمیت شعبے کے دیگر تمام اساتذہ ڈاکٹر سارہ مجید ،ڈاکٹر شہلا اقبال اور مس نجمہ عثمان نے بھی اپنے ایم فل و پی ایچ ڈی اسکالرز کے ساتھ اس مجلسی دفاع میں شرکت کی ۔
کامیاب مجلسی دفاع کے بعد شعبے کے تمام اساتذہ اور طالبات نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کی حامل دونوں اسکالرز مع نگران پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ حسین اور ڈاکٹر شاہدہ رسول کو مبارک باد پیش کی۔