Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان کی وائس چانسلر کا امتحانی سنٹر کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان میں مختلف شعبہ جات کے فائنل سمسٹر کے امتحانات جاری ہیں۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کچہری اور متی تل کیمپس کے امتحانی ہال کا دورہ کیا، اور امتحانی عمل کا بغور جائزہ لیا۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے امتحان میں شریک طالبات سے بات چیت کی، اور سوالیہ پرچوں کی جانچ پڑتال بھی کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے کہا کہ امتحانات کے دوران نظم و ضبط کو سختی سے برقرار رکھا جائے، کیونکہ امتحانات طلباء کی ذہانت کے عکاس ہوتے ہیں جو طلباء اپنی پڑھائی کے دوران حاصل کرتے ہیں۔ امتحانات کے ذریعے طلباء کی سیکھنے کی صلاحیت کا بھی اندازہ لگایا جاتا ہے۔

اس موقع پر یونیورسٹی خزانہ دار ریحان قادر ،عرفان محمود پی ایس اور اساتذہ بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button