Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آل پنجاب یونیورسٹیز انوویشن ایکسپو 2023 : ویمن یونیورسٹی کی طالبات کا بڑا کارنامہ

ویمن یونیورسٹی ملتان نے "آل پنجاب یونیورسٹیز انوویشن ایکسپو 2023” میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

ترجمان کے مطابق پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے ایکسپو سنٹر لاہور میں "آل پنجاب یونیورسٹیز انوویشن ایکسپو 2023″ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سنتالیس یونیورسٹییز کی طرف سے آٹھ مختلف کیٹیگریز میں 450 پراجیکٹس کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا، جس میں ویمن یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کا پراجیکٹ سکینڈ لائف ٹریژرز ’’Rehoming the Un need to benefit others” نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اس پراجیکٹ کے قیاد ت ڈاکٹر صدف محمود چیئرپرسن، شعبہ سوشیالوجی نے کی، جبکہ ممبران میں ڈاکٹر میمونہ خان، ڈاکٹر عظمیٰ نیاز اور انسہ محمود شامل تھیں، جیتنے والی ٹیم کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ٹیم ممبران کوایک لاکھ روپے کی انعامی رقم دی ۔

اس موقع پر چیئرمین پی ایچ ای سی پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کو مختصر مدت میں شاندار تعلیمی خدمات پر شیلڈ پیش کی۔

اس تقریب کی فوکل پرسن ڈاکٹر ملکہ رانی تھیں، اس ایکسپو میں شعبہ فزکس، آرٹ ، شیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کے طالبات نے اپنے 12 پروجیکٹ آویزاں کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ کا کہنا تھا کہ پنجاب ایچ ای سی نے طلباء کو اپنے اختراعی آئیڈیاز دکھانے کا موقع فراہم کیا ہے، طلباء سائنسی ٹیکنالوجی کے میدان میں سخت محنت کرنے اور اپنے ملک کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، اور ایسے ایونٹ تواتر کے ساتھ ہونے چاہیں ۔ تعلیمی اداروں کے لیے جدید صنعتی اور عصری تقاضوں کو سمجھنے اور اپنے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اس کے مطابق ان کی رہنمائی کرنے کے لیے ایسی نمائش کا انعقاد بہت ضروری ہے۔

رجسٹرار ڈاکٹر میمونہ خان نے کہا کہ پاکستان جدت، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن پر توجہ دے رہا ہے، ویمن یونیورسٹی ا س سفر میں اپنا کردار بھر پور انداز میں ادا کررہی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button