Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ینگ ہیرو ملتان کی ہاکی میچ میں جیت

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام بسلسلہ یوم ولادت بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ایک فیسٹول میچ ینگ ہیرو کلب ملتان اور میاں چنوں ہاکی کلب میاں چنوں کے درمیاں ملتان آسڑوٹرف ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں ینگ ہیرو ملتان نے چار صفر سے کامیابی حاصل کی ۔

اس موقع پر کھلاڑیوں کے درمیان انعامات تقسیم کرتے ہوئے مہمان خصوصی نور خان قیصرانی تحصیل سپورٹس آفیسر ملتان نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی محنت نے ہمارا مستقبل محفوظ کردیا۔
ان کی جہاندیدہ نظر نے بھاپ لیا تھا کہ انگریزوں سے آزادی کے بعد ہندوں بنیا کبھی بھی مسلمانوں کو برابری کا درجہ نہیں دیگا بلکہ مسلم ایک اچھوت قوم بن کر رہ جائیں گے آنے والی نسلوں کو ان کی غلامی سے چھٹکارہ دلانے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے کہ ایک آزاد ملک جہاں پر ہمارے بچوں کو اپنے دین اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہوں، جہاں کی مائیں غلام نہیں خود مختار مستقبل کو جنم دیں۔ اسی لیے ان کی محنت اور لگن نے ہمیں آزاد وطن پاکستان دیا ۔

مہمان اعزاز محمد وسیم ایکسین میپکو ملتان نے کہا ہم شکر گزار ہیں اس پاک ذات کے جس نے ہماری رہنمائی کے لیے ایک نڈر، بے باک باصلاحیت انسان کو چنا جس کی قیادت میں مسلمانوں نے آزادی حاصل کی، ان کی اس انتھک محنت کا صلہ آنے والی نسلیں بھی نہیں دے سکتیں، ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہمارا ایمان ہے۔

تقریب کے آخر میں معزز مہمانوں نے سید سفیر نقوی اور سید خرم نقوی کے ہمراہ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کیے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button