Breaking NewsEducationتازہ ترین
زکرین آفیسرز الائنس بہاءالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کا اجلاس
زکرین آفیسرز الائنس بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کااجلاس رانا جنگ شیر کی صد ارت میں ہوا، جس میں مراد پیر زادہ صدر خیر پور یونیورسٹی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس میں خلیل احمد کھور ,عظمت علی,فاروق احمد, ندیم اعظم, عمران شیخ ,سید شہزاد شاہ, مظفراحمد۔ منور حسین, سعود مینر, فیصل اکرام,زاھد محمود۔فضل الہی, شیخ عمران بھی شریک ھوۓ۔
حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق پنجاب کے ملازمین کی تنخواہ بڑھائی جاۓ۔
پنشن لیو انکیشمنٹ کے متنازعہ نوٹیفکیشن واپس لیے جائیں، بصورت دیگر جامع زکریا میں ایمپلائز ایسوسی ایشن سے ملکر مطالبات کی منظور ی تک قلم چھوڑ ہڑتال کی جاۓگی۔
متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی گئی، جس میں تمام آفیسرز, اساتذہ اور ایمپلائز کی تنظیموں اور ان کے قائدین کی کاوشوں کو سراہا گیا۔