Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : سلیکشن بورڈ اجلاس؛ زبیرخان مستقل رجسٹرار تعینات، خزانہ دار کی اسامی خالی رہ گئی

زکریا یونیورسٹی کاسلیکشن بورڈ اجلاس، زبیر خان مستقل رجسٹرار تعینات، خزانہ دار کے امیدوار مسترد، اسامی دوبارہ مشتہر کرنے کافیصلہ

تفصیل کے مطابق زکریا یونیورسٹی کی سلیکشن بورڈ کا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ کی صدارت میں ہوا، جس میں ایڈیشنل رجسٹرار زبیر خان کی ترقی کا کیس زیر بحث آیا اور ان کو ترقی دیتے ہوئے مستقل رجسٹرار تعینات کرنے کی سفارش کی گئی، وہ اگست 2024 میں ریٹائر ہوں گے۔

جبکہ خزانہ دار کی اسامی کےلئے دو امیدوار میدان میں تھے، ہاوس نے ڈاکٹر عمرچودھری اور ڈاکٹر عدیل اختر کاٹھیا کو غیر متعلقہ ڈگری اور تجربہ کی بنیاد پر مسترد کردیا اور فیصلہ کیا کہ اس اسامی کو دوربارہ مشتہر کیا جائے، اور مقررہ قوانین کے تحت والے امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے۔

دریں اثنا محمد زبیر خان کی تعیناتی پر رجسٹریشن برانچ اور ممبران سینڈیکیٹ نے مبارکباد دی ،وائس چانسلر آفس میں ہونے والی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شاہ، ڈاکٹر امان اللہ ، ڈاکٹر عثمان سلیم، محمد ساجد، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار، ایڈیشنل رجسٹرار محمد اعجاز احمد، محمد امین ، ڈی آر لیگل محی الدین اور دیگر نے محمد زبیر خان کو پھول پیش کئے اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button