Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے آرڈر آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان
سرکاری کالجز کے ترقی پانےو الے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے آرڈر آئندہ ہفتے جاری کئے جائیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ گریڈ اٹھارہ سے انیس میں ترقی پانے والے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کا نوٹیفکیشن جاری ہونا تھا اور سیٹیں اپ گریڈ کی جا رہی تھیں، 20 سے زائد اساتذہ نے سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو درخواست دے دی کہ ان کو من پسند خالی اسامی پر ایڈجسٹ کیا جائے۔
ان آسامیوں کی خالی ہونے کی تصدیق کے عمل اب پورا ہوگیا ہے، امکان ہے آئندہ ہفتے تبدیل شدہ نوٹیفکیشن جاری ہو جائیں گے۔