Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کے امتحانات نمبر سو کردیے گئے

انٹرمیڈیٹ کے طلباء کے لیے مطالعہ پاکستان اور اسلامیات کے امتحانات میں 24 صفحات پر مشتمل جوابی کاپی استعمال ہوگی، اضافی شیٹ کی اجازت نہیں، کل نمبر بھی سو کردیے گئے۔

تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات 2026 کے تحت مطالعہ پاکستان اور اسلامیات لازمی کے مضامین کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق رواں سال بھی گزشتہ سال 2025 کی طرح ان دونوں مضامین کے امتحانات کے کل نمبر 100کردئے گئے ہیں، جس کےلئے طلبہ کو 24 صفحات پر مشتمل معیاری جوابی کاپی فراہم کی جائے گی ۔

بورڈ نے واضح طور پر کہا ہے کہ کسی بھی صورت میں طلبہ اضافی شیٹ استعمال نہیں کر سکیں گے، اور تمام جوابات صرف انہی 24 صفحات میں تحریر کرنے ہوں گے۔ اس حوالے سے طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جوابات لکھتے وقت کسی بھی سوال کو خالی نہ چھوڑیں، غیر ضروری خالی جگہیں یا (ڈیزائننگ) بنانے سے گریز کریں، اور ہر سوال کا جواب واضح، مرتب اور مستند حوالوں کے ساتھ تحریر کریں۔

یہ ہدایات امتحانات میں شفافیت، بہتر تحریری معیار، اور طلبہ میں سوالات کے انتخاب کی واضح نشان دہی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کی گئی ہیں، اور تمام طلبہ سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ ان پر سختی سے عمل کریں تاکہ نتائج پر کسی منفی اثر سے بچا جا سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button