Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

صوبہ بلوچستان کے ذہین اور مستحق طلباء و طالبات کے لیے 460 اسکالرشپس کا اعلان

پنجاب ایجوکیشنل انڈونمنٹ فنڈ نے تعلیمی سال 2025-26 کے لیے صوبہ بلوچستان کے ذہین اور مستحق طلبا و طالبات کے لیے 460 سکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے، یہ اسکالرشپس بلوچستان ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ کے اشتراک سے فراہم کی جائیں گی، جن کا مقصد باصلاحیت طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

سکالرشپ کے لیے وہ طلبا اہل ہوں گے جنہوں نے میٹرک، انٹرمیڈیٹ یا ٹیکنیکل ایجوکیشن کے سالانہ امتحانات 2025 میں بلوچستان بورڈ سے کم از کم 60 فیصد نمبر حاصل کیے ہوںش اسی طرح بی ایس اور ڈی اے ای پروگرام کے طلبا بھی درخواست دے سکتے ہیں۔

ایم ایس اور ایم فیل پروگرام کے لیے کم از کم 2.5 سی جی پی اے یا 60 فیصد نمبر اور بلوچستان کی کسی پبلک سیکٹر یونیورسٹی میں داخلہ ضروری ہے ۔

درخواست گزار کا بلوچستان کا ڈومیسائل ہونا لازمی ہے اور والدین کی ماہانہ آمدن 60 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے ،درخواست دینے کے لیے امیدواروں کو سکالرشپ فارم کے ساتھ تمام ضروری تصدیق شدہ دستاویزات جمع کروانا ہوں گیش جن میں تعلیمی اسناد، شناختی دستاویزات، ڈومیسائل، آمدن کا سرٹیفیکیٹ اور پاسپورٹ سائز تصاویر شامل ہیں۔

درخواستیں صرف متعلقہ تعلیمی ادارے کے فوکل پرسن کے ذریعے بیف آفس میں جمع کروائی جائیں گی، جبکہ براہ راست یا نامکمل درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button