Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی ویمن یونیورسٹی ملتان کی قائم مقام وائس چانسلر تعینات کردی گئیں

ترجمان کے مطابق ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وائس چانسلر کے عہدے کا اضافی چارج عارضی طور پر سونپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق لاہور کالج یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کو تین ماہ یا مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک یہ فرائض تفویض کئے گئے ہیں۔

یہ فیصلہ ویمن یونیورسٹی ایکٹ 2010 کے تحت سیکشن 11(9) اور سیکشن 9(5) کے مطابق کیا گیا ہے۔

اس نوٹیفکیشن کے بعد تعلیمی حلقوں میں اس فیصلے کو خاصی اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ ڈاکٹر عظمیٰ قریشی اس یونیورسٹی کی سربراہی پہلے بھی کامیابی سے انجام دے چکی ہیں۔

ڈاکٹر عظمیٰ قریشی 6 اگست 2019 سے 5 اگست 2023 تک ویمن یونیورسٹی ملتان کی باقاعدہ وائس چانسلر رہ چکی ہیں، جہاں انہوں نے تقریباً چار سال تک ادارے کی قیادت کی۔ ان کے دور میں یونیورسٹی میں تعلیمی اور انتظامی اصلاحات پر خصوصی توجہ دی گئی، جبکہ تحقیق، جدت اور طلبہ کی پیشہ ورانہ تربیت کو فروغ دیا گیا۔

اسی عرصے میں مختلف قومی و بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، جس سے طلبہ اور اساتذہ کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے اور یونیورسٹی کے تعلیمی معیار میں بہتری آئی۔

ان کی دوبارہ بطور عبوری وائس چانسلر تعیناتی سے یونیورسٹی کے انتظامی امور میں تسلسل برقرار رہے گا، کیونکہ وہ پہلے ہی ادارے کے نظام، چیلنجز اور ضروریات سے بخوبی آگاہ ہیں۔

اساتذہ اور طلبہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں نہ صرف جاری تعلیمی سرگرمیاں بغیر کسی تعطل کے جاری رہیں گی بلکہ ادارے میں بہتری کا عمل بھی تیز ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button