پاکستان میں پہلی بار 9 لاکھ طلباء کے امتحانی پرچوں کی ای-مارکنگ کا کامیاب تجربہ

جدید نظام کے ذریعے نتائج 30 دن کے اندر تیار کیے گئے، جبکہ طلباء اب اپنے چیک شدہ پرچے متعلقہ پلیٹ فارم کی ویب سائٹ پر خود بھی دیکھ سکیں گے۔
آئندہ برسوں میں لاہور بورڈ سمیت دیگر تعلیمی اداروں کے امتحانات بھی اسی طرز پر منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے، اس جدید نظام کے تحت آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحان میں پہلی بار مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے نتائج تیار کیے گئے، جس سے تیز رفتار اور زیادہ شفاف نتائج ممکن ہوئے
اسی حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی سی ٹی بی (پنجاب کریکولم اینڈ ٹیسٹ بورڈ) سے منسلک پیکٹاء حکام کے مطابق اس نظام میں غلطی کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے، کیونکہ ای-مارکنگ اور خودکار جانچ کے ذریعے انسانی غلطی کو کم کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے بھی امیدواروں کی ای-مارکنگ کیلئے اسی ٹیکنالوجی کے استعمال میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور متعلقہ خدمات حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔




















