Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلنس انعام الحق گل کا محکمانہ تبادلہ

ڈی۔ایس۔پی ریلوے پولیس اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویجیلنس انعام الحق گل کا محکمانہ تبادلہ ملتان ڈویژن سے راولپنڈی ڈویژن کر دیا گیا ہے۔

وہ 29 جنوری 2025 سے ایک سال سے زائد عرصہ ملتان ڈویژن میں خدمات سر انجام دیتے رہے۔ انعام الحق گل کا تعلق ضلع مردان، خیبر پختونخوا سے ہے۔ وہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی پشاور سے کیمیکل انجینئرنگ میں گریجوایٹ ہیں اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہوئے۔ اپنے دورِ تعیناتی کے دوران انہوں نے متعدد اہم کیسز کو کامیابی سے نمٹایا اور ویجیلنس کے نظام کو مؤثر بنانے میں فعال کردار ادا کیا۔

ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ملتان محمد حنیف گل نے انہیں باعزت طریقے سے الوداع کیا، اس موقع پر ایس۔آر۔پی امجد منظور خان بھی موجود تھے۔

ڈی۔ایس ملتان اور ایس۔آر۔پی کی جانب سے یادگاری تحائف پیش کیے گئے جبکہ ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو سراہا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button