علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں داخلے جاری

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پہلے سے جاری اور نئے طلباء وطالبات کے لیے سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات یکم جولائی 2025سے جاری ہیں جو کہ 18 اگست 2025 تک جاری رہیں گے جب کہ پہلے سے جاری طلبہ اپنی داخلہ فیس 25 اگست 2025 تک جمع کروا سکتے ہیں۔
سمسٹر خزاں 2025میں جن پروگراموں میں داخلہ جات جاری ہیں ان میں میٹرک(جنرل)،میٹرک (درس نظامی)،میٹرک اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبہ، چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ و ڈپلوماز،ایف اے(جنرل)،ایف اے (درس نظامی)،آئی کام،ایف اے اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ،بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)،بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی اے اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ کے لیے،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی،بی ایس /ایم اے /ایم ایس سی کی بنیاد پر بی ایڈ (چار سالہ،اڑھائی سالہ اور ڈیڑھ سالہ)پروگرام، پی ایچ ڈی،ایم فل/ ایم ایس،ایم ایس (آنر)،ایم بی اے (کامن ویلتھ)،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی بنیاد پر بی ایس(چار سالہ،اڑھائی سالہ اور دو سالہ) پروگرام،بی بی اے(چار سالہ،اڑھائی سالہ اور دو سالہ)پروگرام،پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماز پروگرامز شامل ہیں۔
ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ کا کہناہے کہ میٹرک،ایف اے/آئی کام،ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایڈ پروگرامز میں طلباء وطالبات آن لائن یا داخلہ فارم پر داخلہ بھجوا سکتے ہیں۔



















