ملتان شاہین اور ملتان سلطان کے درمیان فیسٹیول میچ

جشن آزادی پاکستان و معرکہ حق سپورٹس پروگرام کے سلسلہ میں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیر اہتمام ایم سی جی نواں شہر ملتان میں ملتان شاہین اور ملتان سلطان کے درمیان فیسٹیول میچ کھیلا گیا، جس میں ملتان سلطان نے ملتان شاہین کو دس رنز سے ہرادیا۔
ملتان سلطان نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹ کے نقصان پر 195رنز بنائے، محمد مطلوب نے 85، نعمان احمد 45 اور رمیز علی نے 38رنز بنائے
ملتان شاہین کی طرف سے صفدر حسین اور عالیان نے دو دو وکٹ حاصل کیں۔
بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان شاہین 185رنز بناسکی، محمد افتخار نے 70تیمور بابر 57رنز بناکے نمایاں رہے۔
ملتان سلطان کی طرف سے محمد جنید سیف الرحمن نے تین تین وکٹ حاصل کیں، مین آف دی میچ محمد مطلوب قرار پائے، نورالدین قمر اور عبدالروف سکورر عماد تھے۔
میچ کے اختتام پر پاکستان کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، مہمان خصوصی توصیف بھٹہ نے کہاکہ پاکستان ایک آزاد خود مختار ملک ہے، جس کے قیام کے لیے ہمارے لوگوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کی سربراہی میں اپنے پیاروں کی جانوں کی قربانی دیکر اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، آج ہمارے ملک کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔




















