Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی بوگس الاٹمنٹ کیس : ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ کے خلاف دائرہ تنگ

زکریا یونیورسٹی میں بوگس الاٹمنٹ کا انکشاف ہوا تھا، جس میں ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ کامران تصدق کے ملوث ہونےکے الزامات سامنے آئے تھے کہ وہ بوگس الاٹمنٹ کرکے کرایہ خود وصول کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کا ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ اینٹی کرپشن کے ریڈار پر آگیا

اب ایک کیس رجسٹرار محمد زبیر خان نے پکڑ لیا ، اور ایڈیشنل رجسٹرار سے وضاحت طلب کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کا ایک بڑا سکینڈل، گھروں کی بوگس الاٹمنٹ پکڑی گئی

انہوں نے اپنے مراسلے میں کہاہے کہ آپ نے 27 فروری کوایک مراسلہ خزانہ دار برانچ کو تحریر کیا کہ محمد عمران ولد محمد نواز سوئیپر اور محمد نواز ولد حق نواز سیکورٹی گارڈ کی تنخواہ سے ایک ہزار روپے یوٹیلیٹی بلز کی مد میں کٹوتی کی جائے ، جبکہ آپ نے ایک مراسلہ 3 مئی کو ارسال کیا کہ جن جگہوں کی آپ نے نشاندہی کرتے ہوئے کٹوتی کی ہدایت کی ہے وہ خالی ہیں، اور سرکاری ملکیت نہیں ہیں، اور اس میں رہائش پذیر افراد کو غیر قانونی قابض قرار دیا اور خالی کرانے کی درخواست کی یہ دوہرا موقف غیر قانونی اقدام ہے ۔

اس بارے میں اعلیٰ حکام جواب طلبی کررہے ہیں، اس لئے فوری طور پر اس بارے اپنا موقف جمع کرایا جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button