Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8: اظہار الحق نوید نے ملتان سلطانز کو جوائن کر لیا

افغان اسپنر اظہار الحق نوید نے ملتان سلطانز کو جوائن کرلیا ، وہ پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 : "شکریہ ملتان” ، ویسٹ انڈیز کے بیٹر کارلوس بریتھوٹ نے سلطانز کو جوائن کرلیا

ملتان سلطانز کے ساتھ نوید کا یہ پہلا سیزن ہوگا۔بگ بیش لیگ میں نوید سڈنی سکسرز کے ساتھ کھیل رہے تھے، جہاں انہوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

19سالہ لیگ اسپنر نے ٹورنامنٹ کے دوران نو وکٹیں حاصل کیں، لیکن اب وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کے لیے سلطانز کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔

ملتان سلطانز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کا اضافہ سلطانز کے باؤلنگ اٹیک میں ایک اور جہت کا اضافہ کرے گا۔

جبکہ اظہار کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کا حصہ بننے پر خوش ہوں۔ ملتان سلطانز ایک بڑی ٹیم ہے اس عظیم ٹیم کے ساتھ ایک یادگار سیزن گزرے گا۔

واضح رہے اظہار نے اب تک 19ٹوئنٹی20 میں21 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فرسٹ کلاس میچز میں 8 وکٹ لے چکے ہیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button