Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

80 سے زائد آفٹر نون سکولوں کو فنڈز جاری نہ ہوسکے

محکمہ سکولز نے 14 اضلاع کے ایک ہزار سے زائد آفٹرنون سکولوں کے فنڈز جاری کئے تھے، اور سی ای اوز کو ہدایت کی تھی کہ وہ چیک وصول کرلیں، مگر اب انکشاف ہوا کہ ان میں 80 سے زائد سکولوں کو واجبات روک لئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
آفٹر نون سکولوں کے اساتذہ کی سنی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ جس کی وجہ طلباء کی کم تعداد کا ہونا بتایا جارہا ہے، مگر یہ جو واجبات آئے تھے وہ گزشتہ برس کے تھے، اور اس وقت کے مقررہ کردہ ایس اوپیز کے مطابق تھے، مگر جو فنڈز جاری کئے گئے وہ نئے ایس اوپیز کے تحت جاری کئے گئے جس پر اساتذہ سراپا احتجاج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام اس کانوٹس لیں، اساتذہ نے محنت سے طلباء کو پڑھایا ہے، مگر ان کے واجبات نہیں دئے جارہے، جو افسوس ناک ہے ۔
اگر اساتذہ کو ریلیف نہ دیاگیا تو احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button