Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی : ڈین آف فارمیسی کے امیدوار پر جعلی بل جمع کرانے پر انکوائری، چانسلر کو درخواست دے دی گئی

زکریا یونیورسٹی کے ڈین آف فارمیسی کے امیدوار کے خلاف جعلی بل جمع کرانے کے الزامات کی انکوائری مکمل، شہری نے کارروائی کےلئے گورنر کو درخواست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں کرپشن کا راج، پرووائس چانسلر کے موبائل فون کے جعلی بل پکڑے گئے

تفصیل کے مطاق زکریا یونیورسٹی کے ڈین آف فارمیسی کی تعیناتی کےلئے کیس اس وقت گورنر /چانسلر ہاؤس میں موجود ہے، ڈین کے لئے مضبوط امیدوار پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد پر موبائل فون کے جعلی بنانے کے الزامات سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں کرپشن کا راج، پرووائس چانسلر کے موبائل فون کے جعلی بل پکڑے گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی نے قوانین کے برعکس پینل بنا کر چانسلر کو ارسال کیا جس پر ایک شہری شیخ شیراز امجد نے درخواست چانسلر کو ارسال کردی جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر سہیل ارشد کانام ڈین آف فارمیسی کےلئے ارسال کیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی حکام کے علم یہ بات تھی کہ ان پر ٹیلی فون کے جعلی بل جمع کرانے کا الزام ثابت ہوچکا ہے، 16 مئی 2022 کو خزانہ دار آفس نے رجسٹرار آفس کو تحریر ی اطلاع دی تھی کہ ڈاکٹر سہیل جعلی بلوں میں ملوث ہیں، جس پر انکوائری کرائی گئی جس میں الزام ثابت ہوا مگر اس انکوائری پر عمل درآمد نہ ہوسکا اور نام ڈین کےلئے ارسال کردیا گیا، جس سے میرٹ اور ادارے کی سالمیت کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا ہوگئے، اس کیس کے ثبوت ساتھ لف ہیں  یہ خدشات سر اٹھا رہے ہیں کہ فراڈ میں ملوث شخص کس طرح تعلیم وتحقیق کی ترقی کےلئے میرٹ کو فروغ دے سکتا ہے، اس لئے اپیل ہے کہ فوری طور پر پروفیسر ڈاکٹر محمد سہیل ارشد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کریں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مراسلے کے بعد چانسلر ہاؤس نے زکریا یونیورسٹی حکام سے اس کیس اور انکوائری بارے تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ دوسری طرف ذرائع کا دعویٰ ہے اساتذہ کا ایک سیاسی گروپ انکوائری کو ختم کرانے کےلئے ایک نئی انکوائری شروع کرانے کا خواہ ہے، جس کےلئے چانسلر آفس کو کیس کی تفصیل ارسال نہیں کی جارہی ہے تاکہ مرضی کا ڈین آف فارمیسی تعینات کیا جاسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button