Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرچہ آوٹ سکینڈل ، انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی
تعلیمی بورڈ ملتان پرچہ آوٹ کیس، انکوائری کمیٹی نے رپورٹ جمع کرادی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
تعلیمی بورڈ ملتان کے کنٹرولر کی نا اہلی، مطالعہ پاکستان کا پرچہ آوٹ ہوگیا
تفصیل کے مطابق تعلیمی بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات کے آخری روز مطالعہ پاکستان کا پیپر آوٹ ہوگیا تھا ، جس پر چار رکنی کمیٹی قائم کردی گئی تھی جس کے سربراہ ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر فرید شریف تھے۔
کمیٹی نے اپنی رپورٹ پیش کردی ہے ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ابتدائی شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کو انسانی غلطی قرار دیا ہے ، اور مقررہ قوانین کے مطابق تمام عملے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، سزاوں کا نوٹیفکیشن آج جاری ہونے کا امکان ہے ۔