Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نوجوان سوشل میڈیا پر نفرت کے بجائے محبت کو عام کریں : قاسم خان

سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کےلئے کندھے سے کندھا ملکر چلنا ہوگا، چراغ سے چراغ نہیں جلائیں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے ، جدید ٹیکنالوجی کو عام کرنا ہوگا۔
نوجوان سوشل میڈیا پر نفرت کے بجائے محبت کو عام کریں، وہ زکریا یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے کہ تعلیمی اداروں کی پہچان اساتذہ کرام سے ہے نوجوان نسل اپنے سمیت آنے والی نسلوں کو بھی یہ پیغام دے کر جائیں، ہمیشہ استاد کی عزت کرنی ہے، کیونکہ باادب بانصیب ہی کچھ حاصل کرپاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کے 16ویں کانووکیشن میں چار ہزار سے زائد طلباء کو ڈگریاں ایوارڈ کی گئیں

بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے 16ویں کانووکیشن کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ ڈگری حاصل کرلینا علم کا اختتام نہیں ہوتا، بلکہ اس کے بعد علم کے راستے مزید کھل جاتے ہیں اور آپ نے اپنی مہارت کی بنیاد پر آگے بڑھنا ہوتا ہے اور یہ ثابت کرنا ہوتا ہے کہ آپ کا تعلق ایک عظیم الشان ادارے سے رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے اور آج ہم ایک موبائل کی ڈیوائس کی ذریعہ پوری دنیا سے جڑے ہوئے ہیں، یہ اب ہم پر منحصر ہے کہ ہم جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر کتنا فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ آپ جہاں کہیں بھی ہوں اپنے ادارے اور اساتذہ کی نیک نامی کا باعث بنتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ مادر علمی میں پڑھنے والے غریب و نادار بچوں کی مدد کے لیے سکالرشپ کی مد میں کچھ رقم ضرور اپنے ڈیپارٹمنٹ کو دیا کریں، اور اس طریقے سے ہم قوم کے استحکام اور ملک کی ترقی کے لیے کندھے سے کندھا ملاکر چل سکتے ہیں، انہوں نے کہاکہ چراغ سے چراغ جلائیں روشنی بڑھتی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے نوجوانوں کو نفرت کی بجائے محبت کا سبق دینا ہے، اور جتنی محبت پھیلے گی معاشرے میںسکون و امن قائم ہوگا۔

انہوں نے نوجوانو ں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ علم کی تلاش جاری رکھیں، اور ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اس خطے کی سب سے بڑی جامعہ ہے، اور مجھے بھی یہ اعزاز ہے کہ میں اسی ادارہ سے پڑھ کر گیا تھا ، اور آج بے حد خوشی ہوئی ہے کہ میں اپنے ادارے کے مابین ڈگریاں تقسیم کیں۔
انہو ںنے کہاکہ یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبران شائننگ سٹار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک معاشی کرائسس کا شکار ہے لیکن ہمارے بچے ہی ہماری امید ہیں اور جلد ہی یہ ملک مکمل توانائی کے ساتھ اپنے پیروں پر کھڑا ہوگا۔

سابق چیف جسٹس نے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی علمی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی میں بہترین کانووکیشن کے انتظامات کرنے پر پوری انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے ، جبکہ طلباء طالبات کے اچھے مستقبل کے لیے بھی دعا گو ہوں۔

پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہاکہ عالمی سطح پر بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کو اہمیت دی جاتی ہے ، کیونکہ یہاں فارغ التحصیل طلباء عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان نے وقتاً فوقتاً وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اخراجات میں کمی اور آمدنی میں اضافہ کیا ، جس میں متعدد ترقیاتی منصوبے بھی شامل ہیں۔

انہو ںنے کہاکہ بہاء الدین زکریا یونیورسٹی پبلک سیکٹر کی واحد یونیورسٹی ہے، جس میں تمام ڈسپلنز شامل ہیں، اور ہزاروں طلباء طالبات زیر تعلیم ہیں۔

انہو ںنے کہا کہ یونیورسٹی کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ نہ صرف دور دراز علاقوں سے یہاں پر طالب علم پڑھ رہے ہیں بلکہ بیرون ملک سے بھی طالب علم یہاں پر زیر تعلیم ہیں۔

انہوں نے کانووکیشن میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے طالب علموں اور ایم ایس ، پی ایچ ڈی ڈگریاں لینے والے سکالرز کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہا رکیا ۔

کانووکیشن کی تقریب میں کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد امان اللہ، رجسٹرار زبیر احمد خان ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران ، وائس چانسلر ڈاکٹر محمد رمضان ، وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی سمیت یونیورسٹی کے تمام ڈین حضرات و چیئرمین و چیئر پرسنز اور طلباء طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button