Paid ad
Breaking NewsEducationUncategorisedتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس : چانسلر کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیاگیا، ملزم کو بچانے کےلئے انتظامیہ متحرک

زکریا یونیورسٹی ہراسمنٹ کیس ،میں ڈرامائی موڑ، چانسلر کے احکامات کو ہوا میں اڑ دیا گیا، ملزم کو بچانے کےلئے تمام انتظامیہ نے سرجوڑ لئے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی کی سینڈیکٹ کا اجلاس، ڈاکٹر کلیانی ہراسمنٹ کیس گورنر کے فیصلے تک موخر، چیئرمین شپ کےلئے فارمولا طے, ڈاکٹراسحاق فانی اور رفیق ہمٹر کے گرد گھیرا تنگ

زکریا یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کیس معمول کی بات بنتے جارہے ہیں جس کی وجہ ذمے داروں کے خلاف کارروائی نہ ہونا ہے، جس کی تازہ مثال شعبہ اردو کے ہراسمنٹ کیس کی ہے، جس میں سابق چیئرمین پر الزام ثابت ہوچکا ہے ان کو ناپسندیدگی کانوٹس بھی جاری کیا گیا مگر ان کو عزت کے ساتھ ریٹائر کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ہراسانی کے الزامات، ناپسندیدگی کا مراسلہ، اور خاتون محتسب میں کیس،، ڈاکٹر ممتاز کلیانی ریٹائرڈ ہوگئے

متاثرہ کی طرف سے کیس کی مسلسل پیروی نے انتظامیہ کا ہر ہتھکنڈا ناکام بنایا اور پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے اب انتظامیہ ایک بار پھر کھل کر سامنے آئی، جس کی وجہ اساتذہ کی تنظیم کی طر ف سے بڑھتا ہوا دباو ہے، جس کی سامنے وائس چانسلر اور رجسٹرار بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی ہراسگی کیس : گورنر ان ایکشن، ٹیچرز ڈاکٹر کلیانی کوبچانے کےلئے متحرک

سابق گورنر بلیغ الرحمان نے 8 مارچ کو اس کیس میں متاثر طالبہ کی طرف سے پرچوں کی شفاف چیکنگ کی درخواست قبول کرتے ہوئے یونیورسٹی انتظامیہ کو پرچوں کے بارے میں تفصیل رپورٹ ارسال کرنے کا حکم دیا، جس کے بعد ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ اردو کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی اور طالبہ کے پرچہ کی جانچ پڑتال کی گی، جس کی رپورٹ میں طالبہ کے الزامات سچ ثابت ہوئے اور سابق چیئرمین شعبہ اردو پر جان بوجھ کر فیل کرنا ثابت ہوگیا یہ رپورٹ وائس چانسلر کو پیش کی گئی تاکہ چانسلر کوارسال کی جاسکے مگر یہ تعطل کا شکار کردی گئی تاکہ بلیغ الرحمان کی مدت ختم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی میں ہراسمنٹ کا ایک اور کیس، خواہش پوری نہ کرنے پر طالبہ کو فیل کردیا

اس دوران یونیورسٹی نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے ایک اپلیٹ کمیٹی قائم کی جس میں ایک تجربہ کار خاتون پروفیسر کی خدمات حاصل کی گئیں، جس کی طالبہ کو 24 گھنٹے کا ٹائم دیتے ہوئے کہا وہ پیش ہوکر اپنا موقف بیان کریں، جس پر طالبہ نے کہا انہوں نے تو یونیورسٹی کو کوئی اپیل کی ہی نہیں نا ہی کوئی درخواست دی ہے، یہ گورنر چانسلر کا معاملہ ہے اپ رپورٹ انکو ارسال کریں، وہ پیش نہیں ہوسکتیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
"ڈی رپورٹرز” کی خبر پر ایکشن ! زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا طالبہ ہراسگی کیس کو فوری طور پر سننے کا فیصلہ

جس پر بزوٹا کے عہدیداروں نے ایک اجلاس کیا اور معاملے کو کنٹرول کرنے کےلئے فیصلہ تیار کیا گیا اور سابق گورنر کے احکامات کو مسترد کرتے ہوئے مراسلہ ارسال کیا گیا کہ سپریم کورٹ کی روشنی میں پیپر کی ری چیکنگ نہیں ہوسکتی ،اس طرح ملزم کوبچانے کے لئے پوری انتظامیہ متحرک ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : طالبہ پر جملے کسنے پر چیئرمین شعبہ اردو کو "اظہار ناراضگی” کا نوٹس

ذرائع کا کہنا ہے کہ چانسلر نے ریک چیک کرکے دوبارہ نمبر لگانے کا نہیں کہا تھا اس پرچے میں موجود غلطیوں کی نشاندہی کا حکم دیا تھا جو بعد ازاں ثابت ہوگئیں مگر ا س قانون کی آڑ میں اب ریٹائرڈ چیئرمین کو بچانے کی کوشش تاحال جاری ہے، جس پر طالبہ نے موجود ہ گورنر کو اپیل کی ہے کہ سابق گورنر کے احکامات پر ہونے والے انکوائری رپورٹ منگوائی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button