Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : زکریا یونیورسٹی میں ٹھنڈ ہی ٹھنڈ۔۔۔۔1100 ایئر کنڈیشن نصب

زکریا یونیورسٹی کے دفاتر میں 11سو ائیر کنڈیشن نصب کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

زکریا یونیورسٹی میں اس وقت دفاتر میں لگائے گئے ایئرکنڈیشنوں کی تعداد 11سے زائد ہے، ان ایئر کنڈیشنوں میں ابھی جناح آڈیٹوریم کے اے سی شامل نہیں ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
بجلی کا بل نہیں بھریں گے : زکریا یونیورسٹی کی یونینز کا اعلان، انتظامیہ نے گھٹنے ٹیک دیے

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی قانون کے مطابق ایئر کنڈیشن صرف وہ افراد اپنے کمروں میں لگا سکتے ہیں جو گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے گریڈ میں کام کرتے ہوں۔

مجموعی طور پر ان گریڈز میں کام کرنے والے افراد کی تعداد 4 سے زائد نہیں ہے ، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ غیر قانونی طور پر ایئر کنڈیشن نصب کئے گئے ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کے بل کی مالیت اب 4 کروڑ سے تجاوز کر جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
” ڈی رپورٹرز” کی خبر پر ایکشن ! جامعہ زکریا : بجلی کے بل پر وائس چانسلر کا نوٹس، کمیٹی بنادی

ذرائع سے ملنے والے تفصیل کے مطابق یونیورسٹی میں اس وقت دو ٹن کی المایاں 27 عدد، چار ٹن کی الماریاں 40 عدد، چلر دو عدد، الماری ساڑھے چارٹن چار عدد، سپلٹ ایک ٹن والی 13عدد، سپلٹ ڈیڑھ ٹن 794 عدد، سپلٹ دو ٹن 164عدد اور ونڈو اے سی 48 عدد نصب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔

زکریا یونیورسٹی : لیہ کیمپس کے اساتذہ اور ملازمین چار ماہ سے تنخواہوں سے محروم

 یہ اے سی اب گرمیوں میں صبح آٹھ بجے سے شام چھ بجے تک مسلسل چلتے ہیں، جبکہ جن افسروں کو ایئر کنڈیشن کی اجازت ہے، وہ گھر چلے جاتے ہیں جبکہ دیگر عملہ شام تک انجوائے کرتا ہے

اس صورتحال میں رواں برس یونیورسٹی کو بجلی کے بل کی مدد میں بڑا خسارے کا خدشہ ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button