Breaking NewsEducationتازہ ترین
ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحانات شروع
سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحانات شروع کردئے ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی تین سالہ پروگرام کے امتحانات، کس کے ہوں گے ؟؟ مراسلہ جاری
بتایاگیا ہے کہ سینٹ کی قائم کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں ایسے طلباء جو 2015 میں انرول ہوئے اور انکا سال 2018 میں مکمل ہوجانا تھا اور ان کے خلاف کوئی عدالتی یا دیگر کوئی کیس نہیں ہے کے امتحانات کا اعلان کیاگیا ، جس کے بعد گزشتہ روز پارٹ تھری کے 75طلباکاامتحان لے لیاگیا۔
جبکہ پارٹ سیکنڈ کے امتحانات آج سے شروع ہوں گے، جس میں 500 سے زائد طلباشریک ہوں گے۔
کنٹرولر امتحانات کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات اور سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے احکامات کی روشنی میں امتحانات کا انعقاد کیا گیا ہے، جو پرامن ہورہے ہیں ۔