ملک رفیق کی زکریا یونیورسٹی آمد، وائس چانسلر نے رپورٹ طلب کرلی
زکریا یونیورسٹی کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر ملک رفیق گزشتہ روز چار سال کے بعد اچانک دفتر پہنچ گئے اور ازخود چارج سنبھال کر کام شروع کردیا، جس پر دفتر میں تھرتھلی مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریایونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس : ڈاکٹر اسحاق فانی کو نوکری سے برخاست کردیا گیا، ملک رفیق پر تلوار لٹک گئی
ایسے وقت میں جب ان کے خلاف نوکری سے برخاست کی انکوائری مکمل ہوچکی ہے اور سنڈیکیٹ میں آخری شنوائی ہونی ہے ملک رفیق کی آمد نے یونیورسٹی میں نئی سیاسی بحث شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملک رفیق باز نہ آیا، وی سی کے پی ایس کو گولی مارنے کی دھمکی
ذرائع کا دعویٰ کا ایڈیشنل رجسٹرار سٹیٹ کامران تصدق ان کی سپورٹ کررہا ہے، جس کی وجہ سے ملک رفیق کو عدالت سے مکان کے معاملے میں ریلیف ملا ہے۔
ملک رفیق کی دفتر میں آنے پر وائس چانسلر نے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : انجینئر ملک رفیق کے گرد گھیرا تنگ، پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع
جبکہ دوسری طرف ملک رفیق کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی سے ان کا تعلق نہیں ٹوٹا، وہ ابھی یونیورسٹی کا حصہ ہیں، اس لئے دفتر آیا ہوں اور کام جاری رکھوں گا۔