Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

توہینِ عدالت کیس : زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو کے چیئرمین کو طلب کرلیا گیا

چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ کا پی ایچ ڈی اردو میں میرٹ سے ہٹ ایک سیٹ پر پانچ اُمیدواروں کی لسٹ لگانے اور پانچویں نمبر پر موجود ایک طالبہ کو داخلہ دینے پر لسٹ میں پہلے نمبر پر موجود طالبعلم نے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں درخواست دائر کی، جس پر جسٹس شاہد جمیل نے چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ اور وائس چانسلر جامعہ زکریا کو حُکم جاری کیا کہ آپ طالب علم محمد عمران کا میرٹ پر 15 دن کے اندر اندر فیصلہ کر کے کورٹ میں اس کا جواب جمع کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
عدالت عالیہ نے وائس چانسلر اور شعبہ اردو زکریا یونیورسٹی سے جواب طلب کرلیا

جس پر اردو ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر ممتاز کلیانی نے کورٹ آرڈر کے باوجود نا ہی داخلہ دیا اور نا ہی عدالت میں کوئی جواب جمع کروایا۔

یہ بھی پڑھیں ۔

زکریا یونیورسٹی شعبہ اردو کے چیئرمین کا فیصلہ ماننے سے انکار، گورنر نے جواب طلب کرلیا

جس پر طالب علم محمد عمران نے سردار رفیق ڈوگر ایڈوکیٹ کے توسط سے توہین عدالت کی درخواست جمع کروادی، اور مؤقف اختیار کیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اور چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ نے عدالت کی طرف سے جاری کردہ حُکم پر کسی بھی قسم کا عملدرآمد نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پی ایچ ڈی کے داخلوں میں بے ضابطگی پکڑی گئی

جس پر عدالت نے چیئرمین اردو ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ممتاز کلیانی کو نوٹس جاری کردیا.

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button