Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس: کنٹرولر اور رجسٹرار آمنے سامنے

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس، ایف آئی اے کی انکوائری جاری، کنٹرولر اور رجسٹرار نے ذمےداری ایک دوسرے پر ڈال دی۔

یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : جعلی ووچر کی تحققات کےلئے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل

زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس میں نیا موڑ آگیا، ایف آئی ایف ذرائع کے مطابق کیس کی گھتیاں سلجھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔
ایل ایل بی جعلی ووچر اور رجسٹریشن کیس : ایک ہفتے میں ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم

ڈپٹی رجسٹرار اللہ دتہ عامر کے فراہم کی کردہ ریکارڈ کی روشنی میں تحقیقاتی ایجنسی نے ذمے داروں کے طرف گھیرا تنگ کررہی ہے ، بیانات قلمبند ہورہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی اے کیس :ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی ، لاء کالجز کو طلب کرلیا گیا

اس سلسلے میں یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات اور رجسٹرار کو بھی طلب کیا گیا تھا ، جس میں رجسٹرار نے تما م ملبہ کنٹرولر آفس پر ڈالا، جواب میں کنٹرولر بھی اپنے بیانات میں تمام کیس کی ذمے داری رجسٹرار آفس کو قرارد دےدیا۔

جس کے بعد دونوں افسروں کے بیانات کی روشنی میں نئے زاویوں سے تحقیق شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : نیب نے ایل ایل بی کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری افسروں نے دوسرے مرحلے میں لا کالجز کی طرف سے فیسوں اور دیگر مد میں جمع کرائے گئے ووچر کی تصدیق کا عمل بھی شروع کردیاہے، اور یونیورسٹی کے خزانہ دار کو فوری طورپر ووچر کی تصدیق کے احکامات جاری کئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں۔
گورنر نے زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس بارے رپورٹ طلب کرلی

ایک اور ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے خزانہ دار کو بھی اس سلسلے میں طلب کیا تھا ، اور ان سے فیسوں کے جمع ہونے کے میکانزم کے بارے میں پوچھ گچھ کی تھی ، جس پر انہوں نے بتایاکہ جن ووچرز کی تصدیق کنٹرولر آفس چاہتا ہے کرادی جاتی ہے ورنہ کنٹرولر آفس کی طرف سے آنے والی ڈاک ہی فائنل ہوتی ہے۔

انکوائری کا سلسلہ آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا، واضح رہے سپریم کورٹ نے یہ کیس مکمل کرنے کےلئے دو ماہ کا وقت دیا ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button