Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایم سی سی میں کرکٹ کی سرگرمیاں بحال

ایم سی جی گراؤنڈ نواں شہر ملتان میں تقریبا ساڑھے چار مہینے کے تعطل کے بعد کرکٹ کی سرگرمیاں بحال ہوگیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔

ملتان کا تاریخی ایم سی سی گراؤنڈ سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے حوالے

تفصیلات کے مطابق ماہ اکتوبر 2022میں اس گراؤنڈ کا انتظام ایک ایسوسی ایشن کے حوالہ کیا گیا تھا، لیکن کچھ ماہ میں ہی اس گراؤنڈ پر کرکٹ کی سرگرمیاں ختم ہوگئی اور گراؤنڈ کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی ۔

ایسوسی ایشن کے خاتمہ پر یہ گراؤنڈ واپس سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے حوالہ کردیا گیا جس کو چند روز میں ہی درست حالت میں لا کر یہاں کرکٹ کا دوبارہ سے باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایم سی سی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کو مل گیا

سابق فرسٹ کلاس ایمپائر ۔کرکٹ آرگنائزر محمد جمیل کامران۔سابق صدر ملتان ًًڈسڑکٹ سلیم تونسوی۔ارسلان خان۔سابق سیکرٹری سہیل اختر خان۔امجد رزاق بھٹہ۔زوہیب ملک۔سابق ریجینل سیکرٹری محمد حسن جمیل۔۔صدور کرکٹ کلبز جاوید اقبال۔ارشاد سونی۔محمد عرفان۔رانا عبدالروف۔شیخ جاوید اقبال۔ذیشان خان۔خاور ملک۔عامر قریشی۔جمشید جمی۔ملک عارف۔ حافظ افضل۔شہزاد قریشی۔خرم شہزاد بٹ۔و دیگر کھلاڑیوں نے کہا کہ۔ڈپٹی کمشنر ملتان نے ملتان کے کرکٹرز کے لیے اس تاریخی گراؤنڈ کی رونقیں بحال کرکے ہمارے دل جیت لیے ہیں ۔

شہر کے وسط میں ہونے کی وجہ سے یہ گراؤنڈ ایک اہمیت کا حامل ہے، جس کو تباہ و برباد کرکے رکھ دیا گیا تھا ملتان کے کرکٹرز ڈپٹی کمشنر ملتان کے انتہائی مشکور ہیں کہ جنہوں نے فوری طور پر اس گراؤنڈ کا نظم و نسق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے حوالہ کیا جنہوں نے ان کی ہدایت پر انتہائی قلیل عرصہ میں اس کو دوبارہ سے کھیلنے کے قابل بنادیا، جس پر ہم سب ڈپٹی کمشنر ملتان کے انتہائی مشکور ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button