Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

خواتین یونیورسٹی : توانائی اور ماحولیاتی ترقی میں عالمی چیلنجوں بارے کانفرنس جاری

ویمن یونیورسٹی ملتان میں شعبہ فزکس کے زیر اہتمام دوسری توانائی اور ماحولیاتی ترقی میں عالمی چیلنجوں بارے کانفرنس کے دوسرے روز ڈاکٹر سلیم عباس، ڈاکٹر نعیم عباس ،ڈاکٹر ربیدہ، ڈاکٹر عصمت شاہ، ڈاکٹر اویس نے اپنے مقالے پیش کیے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
توانائی اور ماحولیاتی ترقی میں عالمی چیلنجوں بارے کانفرنس شروع

مقررین کا کہنا تھا کہ ہمیں آج عالمی ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق چیلنجوں کا سامنا کرنا ہے تو غیر پائیدار پیداوار اور کھپت پر فوری توجہ کی ضرورت ہے۔
ہمیں تیزی سے کام کرنے کی ضرورت ہے اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ طرز زندگی ہر سطح پر کرہ ارض پر دستیاب وسائل کے ساتھ ہم آہنگ ہو۔

آئیے ایک پائیدار اور جامع مستقبل کی تعمیر کے لیے انتھک محنت سے کام کرنے کا عزم کریں ہوا میں آلودگی آج دنیا میں ماحولیات کے سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک ہے۔ پورے ملک میں ہوا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے خاطر خواہ اقدامات کرنے ہوں گے ،حکومت کو نامیاتی ایندھنوں پر انحصار کم کرنے کے لئے بین الاقوامی شمسی اتحاد ( آئی ا یس اے ) میں شرکت اختیار کرنا ہوگی، تاکہ بڑھتی ہوئی توانائی ضروریات کی تکمیل ممکن ہو سکے۔

آج کانفرنس کا آخری روز ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button