Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ڈپٹی کمشنر ساہیوال اوپن شطرنج ٹورنامنٹ ملتان کےصدیم لودھی نے جیت لیا

ڈپٹی کمشنر ساہیوال اوپن شطرنج ٹورنامنٹ ملتان کےصدیم لودھی نے جیت لیا۔

لاہور سے اجتباء عامر کریم، فرح مجید اور ساہیوال کے حاجی الطاف بالترتیب بچوں، خواتین اور بزرگ کھلاڑیوں کی کیٹیگری کے فاتح قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں ۔

جنوبی پنجاب چیس چیمئین شپ ڈاکٹر صدیم لودھی نے جیت لی

تفصیل کے مطابق چیس ایسوسی ایشن آف پنجاب، فور برادرز گروپ آف کمپنیز اور ڈسٹرکٹ مینیجمنٹ ساہیوال کے اشتراک سے ساہیوال میں ڈپٹی کمشنر ساہیوال اوپن شطرنج ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے 108 کھلاڑی شریک ہوۓ۔ اوپن، خواتین، بزرگ اور انڈر-14 کیٹیگری میں منقسم کھلاڑیوں کو 150,000روپے کے نقد انعامات، ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفکیٹ دیئے گئے ۔

سات راؤنڈز پر مشتمل، فیڈے ریٹڈ ٹورنامنٹ ریپڈ فارمیٹ کا تھا جو سوئس لیگ سسٹم کےساتھ کھیلا گیا۔

اوپن کیٹیگری میں پہلی پوزیشن ملتان کے کھلاڑی صدیم لودھی، دوسری پوزیشن پر راجن پور کے سبط علی اور تیسری پوزیشن پر ساہیوال کے محمد افضل رہے۔

لاہور کی فرح مجید اور لاہور ہی کے اجتباء عامر کریم بالترتیب خواتین اور بچوں کی کیٹیگری کے فاتح قرار پائیں۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی شاہد سلیم قریشی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساہیوال نثار الحق چودھری آصف نواز وینس، نیشنل چیس چیمپئن ایف ایم عامر کریم اور پنجاب چیس ایسوسی ایشنز کے عہدیدار خصوصی طور پر شریک ہوۓ۔

اس موقع پر شاہد سلیم نے کہا، "ذہنی نشوونما کے لئےشطرنج ایک بہترین کھیل ہے، ساہیوال چیس ایسوسی ایشن کی سرپرستی کے ساتھ ساتھ پنجاب چیس ایسوسی ایشن کو بھی ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرواتا ہوں”

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جناب نثار الحق نے آرگنائزرز کو ساہیوال کی تاریخ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ منعقد کروانے پر راجہ گوھر اقبال کی شطرنج کے لیے کی جانے والی خدمات کے صلے میں ساہیوال میں راجہ گوھر کے نام سے منسوب چیس اکیڈمی بنانے کا اعلان کر دیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button