انگلش میڈیا ملتان کے موسم سے پریشان، بین سٹروکس نے ہرطرح کی کنڈیشن میں کھیلنے کا اعلان
جمعرات کو ملتان کے ایئر کوالٹی انڈیکس کو "غیر صحت مند” قرار دیا گیا، جس میں مائیکرو پارٹیکلز کی سطح عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ گائیڈ لائن سے 18.5 گنا زیادہ ہے۔
ڈاکڑز مشورہ دے رہے ہیں کہ باہر ماسک پہنیں ، اور بیرونی ورزش سے گریز کریں۔
یہ بھی پڑھیں۔
فاسٹ باؤلنگ پر انحصار کرنا پڑے گا؛ انگلش کپتان، جیت کےلئے میدان میں اتریں گے۔ بابر اعظم
ایسے میں انگلش میڈیا اور شہریوں نے صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، ان کاکہنا ہے کہ ایسی کنڈیشن میں کھیلنا کھلاڑیوں کی صحت سے کھلنے سے مترادف ہے۔
دوسری طرف انگلینڈ بورڈ دورے پر موجود کا طبی عملہ، جس کی قیادت میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر نک پیرس اور ٹیم ڈاکٹر انیتا بسواس کر رہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز : دوسرے میچ سے قبل دونوں ٹیموں کا بھر پور پریکٹس سیشن
ٹریننگ صبح 11 بجے شروع ہوئی، اور اسکواڈ کے ہر رکن نے نیٹ میں حصہ لیا۔ صرف اسسٹنٹ کوچ پال کولنگ ووڈ بیماری کے باعث پریکٹس سے محروم رہے۔
اس بارے میں اسٹوکس نے کہا کہ وہ سموگ کے بارے میں فکر مند نہیں ہیں ہم ہر طرح کی کنڈیشن میں کھیلنے کےلئے تیار ہیں۔
ہمیں کوئی اندازہ نہیں ہے کہ بھاری ہوا کا اثر ہوگا کہ ٹیم میدان میں کتنا کام کر پائے گی۔
میچ دیکیھنے کےلئے آنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ فضا میں آلودگی کی کمی ہو رہی ہے ، کیونکہ پہلے یہ کتنا گدلا تھا۔ یہ تھوڑا سا پسینے والا تھا، اس لیے شاید کچھ اور لانا پڑے۔