زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ["ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]
ایف آئی اے کی زکریا یونیورسٹی کے ایل ایل بی کیس رپورٹ منظر عام پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کے طلباء کے لئے بری خبر، عدالت عظمیٰ کے حکم پر امتحان ملتوی، کالجز کا الحاق ختم
لا کالجز کے مالکان کا منظم فراڈ ثابت ہوگیا ، سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے اپنی ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی، جو اب منظر عام پر آگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس: کنٹرولر اور رجسٹرار آمنے سامنے
جس میں جوائنٹ انکوائری کمیٹی نے ثابت کیا ہے کہ ایل ایل بی کیس میں لا کالجز کی مالکان نے منظم فراڈ کیا، اور سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا۔
اس عمل میں یونیورسٹی کے ملازمین بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی اے کیس :ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی ، لاء کالجز کو طلب کرلیا گیا
21صفحات پر مشتمل رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اس فراڈ کےلئے لاکالجز نے جعلی ڈاکومنٹس بنائے ، اور قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طلبا کو سبز باغ دکھائے گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس میں نئی انکوائری کمیٹی بن گئی
جے آئی ٹی نے اس سلسلے میں چار بڑی میٹنگ کیں ، جن میں تمام لاکالجز کے مالکان ، اور یونیورسٹی متعقلہ افسر شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی؛ سینڈیکیٹ اجلاس، شرکاء کا ایل ایل بی کیس انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر عدم اعتماد
جس میں لالجز سے ریکارڈ طلب کیاگیاتو 40کالجز نے اپنے مکمل ریکارڈ جمع کرایا ،جس کی روشنی میں معلوم ہوا کہ کالجز میں 100سیٹوں کی اجازت تھی جو 5سالہ پروگرام کےلئے تھی، مگر زکریا یونیورسٹی میں تین سالہ پروگرام میں یہ سٹیں دی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : جعلی ووچر کی تحققات کےلئے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل
ساہیوال کےکچھ کالجز ایسے تھے جن کوپسند اور نا پسند کی بنیاد پر 80 سے 600 سٹیں تک دی گئیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔
جعلی ووچر کیس: محمڈن لا کالج کو واجبات جمع کرانے کا حکم
ایس او پیز کے تحت سینڈیکیٹ کو سیٹں بڑھانے کا اختیار ہے، اور اس نے وائس چانسلرکو یہ اختیار تفویض بھی کیا، جس کافائدہ تمام کالجز نے اٹھایا ۔
مگر ریکارڈ سے ثابت ہوا کہ جس وقت سٹیں بڑھائی گئیں اس سے قبل لاکالجز اضافی داخلے مکمل کرچکے تھے۔
30کالجز ایسے تھے جن کو الحاق نہیں دیاگیا ، مگر انکوبھی 400 سٹیں دی گئیں، لیکن ایک کالج پاکستان سکول آف لا ایسا کالج تھا، جس کوئی سیٹ نہیں دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں۔
ایل ایل بی جعلی ووچر اور رجسٹریشن کیس : ایک ہفتے میں ذمے داروں کا تعین کرنے کا حکم
اس کیس کاافسوس ناک پہلو جعلی ووچر بھی تھے، دو کالجز محمڈن کالج اور پاکپتن لا کالج نے تقریب 17 لاکھ کے جعلی فیس ووچر جمع کرائے، جو پکڑے گئے ۔
یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی اے کیس :ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی ، لاء کالجز کو طلب کرلیا گیا
کالجز کے مالکا ن نے فراڈ کوتسلیم کیا اورکہا کہ جس کلرک نے یہ کام کیا تھا اسکو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
اس کیس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یونیورسٹی کے کنٹرولر آفس اورخزانہ دار آفس کےدرمیان اس طرح کے فراڈ کوروکنے کےلئےکوئی میکنیزم نہیں ہے، جس کا فائدہ کالجز کے مالکان اٹھاتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں۔
جامعہ زکریا : نیب نے ایل ایل بی کیس کا ریکارڈ طلب کرلیا
کیس سامنے آنے کے بعد 5ہزار 169 امیدوار ایسے تھے جن کو مختلف وجوہات کی بنا پر سالانہ امتحانات 2019 میں شریک نہیں ہونے دیا گیا، جن کے ریکارڈ کی سافٹ کاپی موجود نہیں تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔
گورنر نے زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس بارے رپورٹ طلب کرلی
ان صورتحال میں یہ واضح ہوگیا ہے کہ یہ ایک منظم فراڈ ہے جولاکالجز کے مالکان اور یونیورسٹی کے ملازمین نے ملکر کیا ہے کی جانچ بہت ضروری ہے اس کےلئے مزید وقت درکار ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید چھان بین اور ذمے داروں کاتعین کےلئے سپریم کورٹ نے مزید چھ ہفتوں کا وقت دےدیاہے ۔