Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سائنس کالج کے اساتذہ کا عزم

گورنمنٹ سائنس کالج ملتان میں تعلیمی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کےلئے تمام اساتذہ متحدہ ہوگئے ، ٹیچر انچارج کو پرزور حمایت کا یقین دلادیا۔

تفصیل کے مطابق گورنمنٹ سائنس کالج کے اساتذہ کا اہم اجلاس گزشتہ روز ٹیچر انچارج ڈاکٹر ظفر اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں تمام سٹاف ممبران نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پرنسپل سائنس کالج کے خلاف جھوٹی درخواستیں اور احتجاج، اعلیٰ حکام نے نوٹس لے لیا

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر اقبال کا کہنا تھا کہ نیا تعلیمی سال شروع ہونے والا ہے، جس کے لئے سب کو ملکر تیاری کرنی چاہیے ، حکومت نے تعلیم کے حوالے سے جو اہداف دئے گئے ہیں ان کو پورا کرنا ہوگا، یہ صرف ٹیم ورک کی صورت میں ممکن ہے۔

ماضی کی تلخیوں کو بھلانا ہوگا، ہم ادارے سے ہیں اس لئے اس کالج کے بہتر۔ مستقبل کےلئے سب ملکر کوشیشیں کریں تاکہ شہریوں کا اس ادارے پر اعتماد بحال رہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان: گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ سائنس کالج کے پرنسپل کو تبدیل کردیا گیا

سائنس کالج کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کرنے والے افراد اعلیٰ حکام کے نوٹس میں ہیں ، اس لئے وہ خود ہی مانیٹر کررہے ہیں، ہمیں بھی ایسی سرگرمیاں کو روکنا ہوگا تاکہ طلباء وطالبات پر کوئی منفی اثر نہ پڑے۔

اجلاس میں تمام اساتذہ نے اپنی حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ نئے تعلیم سیشن میں جو ٹاسک دئے جائیں گے وہ پورے کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button