Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

آفٹر نون سکولوں کے 10ہزار سے زائد اساتذہ کو تاحال تنخواہیں نہ مل سکیں

فنڈز کے اعلان کے باوجود انصاف سکولوں کے اساتذہ کو تنخواہیں نہ مل سکیں، صوبہ بھر کے دس ہزار اساتذہ تنخواہوں کیلئے خوار ہوگئے۔

حکومت نے انصاف سکولوں کیلئے 2 ارب 80 کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان کیا تھا ، مگر اس کے باجود اساتذہ کو ڈیڑھ سال سے تنخواہیں نہ مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
آفٹر نون سکولوں کے بقایا جات کے ادائیگی کا مراسلہ جاری

سکول ایجوکیشن نے اگست میں ایک ارب 68 کروڑ روپے کے فنڈز سکولوں کو دینے کا اعلان کیا تھا۔

ستمبر میں ایک ارب 11کروڑ روپے کی دوسری قسط دینے کا اعلان کیا گیا تھا، محکمہ تعلیم نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو فوری ایجوکیشن اتھارٹیز کو فنڈز جاری کرنے کیلئے خط لکھ دیا مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

جس پر اساتذہ نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اعلیٰ حکام نوٹس لیں، اور تنخواہیں جاری کرنے کے احکامات دیں ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button