Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

بڑے معرکے کے لئے ملتان سٹیڈیم میں سٹیج تیار

پی ایس ایل کے بڑے میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کل آمنے سامنےہوں گے، دوںوں ٹیمیں اپنی پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گی، پوائنٹس ٹیبل کی لیڈر بننے کی جنگ نے ل ایک اور سنسنی خیز میچ کا امکان پیدا کردیا ۔

تفصیل کے مطابق میزبان ٹیم ملتان سلطان اب تک تین میچ جیت چکی ہے، جبکہ ایک میں اسے سنسنی خیز انداز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی وجہ سے ٹیم بدلہ لینے کو تیار ہے، اور پریکٹس سیشن میں پرجوش نظر آئی۔

ٹیم آفیشل کا کہنا ہے کہ زلمی کے خلاف کی گئی غلطیوں کو نہیں دہرایا جائے گا، جو پلان تیار کیاگیا ہے اس کے مطابق پریکٹس بھی کررہے ہیں، اور میچ میں بھی اس پر عملدرآمد کریں گے ، پشاور کے خلاف شکست کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے، کھلاڑی پر جوش ہیں اور جیت کا سفر دوبارہ سے شروع کرنا چاہتے ہیں وکٹ کو دیکھتے ہوئے ایک یا دو تبدیلی کی جاسکتی ہے۔

جبکہ دوسری جانب کوئٹہ کے کھلاڑیوں نے بھی سرویون رچرڈ کے ہمراہ ملتان سٹیڈم میں جم کر پریکٹس کی، تین گھنٹے جاری رہنے والی پریکٹس میں بیٹنگ لائن پر توجہ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
اسلام آباد بدقسمت، عامر جیساکوئی نہیں ، ملتان بچے گا نہیں : روسو کا دعویٰ

کپتان روسو کا کہنا ہے کہ وہ ملتان سٹیڈم کی وکٹ سے واقف ہیں، اس لئے کوئی پریشر نہیں ہے، ٹیم کا مورال بلند ہے، کوشش ہوگی کہ وننگ سکواڈ کوبرقرار رکھا جائے، سابق فتوحات کو بھلا کر نئےسرے سے میدان میں اتریں گے اور جیت کا سفر جاری رکھیں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button