Breaking NewsSportsتازہ ترین
پی سی بی کی خواہش پوری ہوئی، ملتان سٹیڈیم بھر گیا

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ کے تیسرے روز ہفتہ وار تعطیل ہونے کی وجہ سے شائقین کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ: سارے ٹکٹ فروخت ہوگئے
پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت بلے بازوں کی جانب سے عمدہ کارکردگی نہ دکھانے پر مایوسی ہوئی ۔
شائقین کی بڑی تعداد نے صبح سے ہی اسٹیڈیم کارخ کیا ، جہاں پر کرکٹ کو سپورٹ کرنے کے لیے مختلف ملبوسات زیب تن کیے ہوئے تھے، جبکہ ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم اٹھایا ہوا تھا ۔
کھانے کے وقفے سے قبل پاکستانی باؤلرز کی جانب سے وکٹیں لینے پر شائقین نے بھرپور جوش و جذبہ دکھایا ، جبکہ پاکستان کے بلے باز وں کے جلد آ وٹ ہونے پر مایوسی ہوئی، لیکن امام الحق اور سعود شکیل کی ساجھے داری نے شائقین کوخوب محضوظ کیا۔