Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل 8 : ملتان کے سلطانز اور کراچی کے کنگز آج ٹکرائیں گے

سلطانز اور کنگز آج میدان میں آمنے سامنے،احسان اللہ کے تیز ہتھیاروں کاسامنے کے لئے کنگز کے بیٹسمین تیار،دونوں کے جیت کے دعوے۔

تفصیل کے مطابق پی ایس ایل سیزن اٹھ کا گیارہواں
میچ آ ج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 : ملتان سلطانز اور کراچی کنگز آج پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے

گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 : کراچی کنگز ملتان پہنچ گئے، عامر انجری کےباعث ساتھ نہ آسکے

کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر ان فٹ ہونے کی وجہ سے آ ج ہونیوالے میچ میں شرکت نہیں کریں گے ، مگر دونوں ٹیمں نے جیت کےلئے اپنے پلان تیار کرلئے ہیں، اور اپنے ترکش میں اپنے ہتھیار تیار کرلئے۔

گذشتہ روز ملتان سلطانز کے اسسٹنٹ کوچ عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ اپنی اور دوسری ٹیموں کی کمزوریاں دیکھتے ہوئے پلان تیار کرتے ہیں، سلطانز کو فیلڈنگ میں کام کی ضرورت ہے، اس میں کررہے ہیں۔

دراصل جیسے جیسے ٹورنامنٹ آگے جائے گا مقابلہ سخت سے سخت ہوتا جائے ، اور ہمیں مزید محنت کی ضرورت پڑے گی، ہمارے کھلاڑی پلان کے مطابق کھیلیں گے ۔
کراچی کی گیم پر ہم نے نظر رکھی ہوئی ہے، احسان اللہ کا تعلق کے پی سے ہے میں ادھر بھی انکا کوچ ہوں احسان اللہ مشکل باؤلر ہے جس کی 145 والی گیند بھی 150 کی لگتی ہے، اسامہ میر اور عباس آفریدی بھی بہترین بولنگ کر رہے ہیں۔

اچھی ٹیم کے لیے ٹاس مسئلہ نہیں بننا چاہیے جس ٹیم نے چیمپئن بننا ہے، اسے ٹاس سے فرق نہیں پڑنا،میچ میں یہ نہیں دیکھا جاتا باولر کون ہے۔

ڈومیسٹک کرکٹ میں رہنے سے پتہ ہوتا ہے کونسا کھلاڑی بہتر پرفارم کر رہا ہے،جو بھی باؤلر سامنے آئے گا اچھی کرکٹ کھیلیں گے۔

فالٹ ہر ٹیم میں ہوتا ہے یہ میچ کے دن پر انحصار کرتا ہے کہ کھلاڑی کیسے پرفارم کرتے ہیں۔

رضوان ایک منفرد لیڈر ہے ، وہ ہر کھلاڑی کواہمیت دیتا ہے اور مشاورت کرتا ہے۔

ملتان کا کراؤڈ بہت اچھا ہے ، ملتان کے لوگ کرکٹ لوور ہیں ، ہمارا سٹیڈیم بھرا ہوا ہے، امید ہے لاہور اور پنڈی میں بھی شائقین کی حمایت ملے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button