Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

جیت کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے، اسامہ میر

ملتان سلطانز کے سپنر اسامہ میر نے کہاہے کہ ہمیں بالنگ میں بڑے نام کی ضرورت نہیں،بالنگ ٹیم کو پوری سپورٹ کررہی ہے .

ملتان سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ پہلی شکست کے بعد ہماری جیت کاسلسلہ جاری ہے، جس کےلئے اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کراوڈ بھی بہت چارج ہے اور پوری سپورٹ کررہا ہے، وکٹ اتنا آسان نہیں تھا،پوائنٹ پر بال کرناتھی ہمارے بالرز نے لائن پر گیند کی جس سے کامیابی ملی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8: ملتان کے سلطانز کی ہیٹرک مکمل، 7ویں میچ میں اسلام یونائیٹڈ کو 52 رنز سے شکست

سیزن میں بہت کرکٹ کھیلی لمبی کرکٹ کھیل کر پتا چلا کہ میری خامیاں کہاں کہاں ہیں ان پرکام کیا، جس کی وجہ سے ون ڈے کرکٹ میں بہترین بالر ہوا ہوں ،اسی یقین کو لیکر پی ایس ایل میں بالنگ کررہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
چھکا روکنے کی کوشش ، ملتان سلطانز کے فیلڈر آپس میں ٹکرا کر زخمی

ہم ہرمیچ کوچیلنج سمجھ کر کھیل رہے ، اسلام آباد یونائیٹڈکےکھیلنے کا انداز سب سے الگ ہے ہائی سٹرائیک والے کھلاڑی ہیں یہ چیلنج تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی قابلیت پر بھی یقین تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملتانی سوہن حلوہ کھارہے ہیں اور جس طرح کپتان ہمیں کھلارہا ہے، بہادر لیڈر کی نشانی ہوتی ہے وہ بولڈ فیصلے کرتےہیں جس طرح وہ کھیلا رہے ہیں وہ کریڈٹ ان کوجاتا ہے جس طرح ٹیم کھیل رہی اس کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میٹنگ میں تمام خامیوں پر کام ہوتا ہے اینڈی فلاور ہماری خامیوں کوچیک کرتے ہیں اور اس پر پریکٹس پر کام کیا جاتا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ جیتے جارہے ہیں تو خامیاں چھپ رہی ہیں۔

بطور بالر تو یہ خواہش ہے کہ تمام ٹیم کو آوٹ کردوں ایسا کچھ سوچ کرنہیں آتا ، تاہم بہترین بالنگ کرانے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ اپنی ٹیم کو جتواوں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button