Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پی ایس ایل افتتاحی تقریب : نجم سیٹھی کا نام لئے بغیر رمیز راجہ پر طنز

پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے فوری بعد اپنے پیش رو رمیز راجہ پر طنز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
رنگ و نور کی برسات میں پی ایس ایل سیزن 8 کا شاہانہ آغاز، نجم سیٹھی کا کوئٹہ اور پشاور میں اگلے پڑاؤ کا اعلان

وہ رمیز راجہ کو بھولے نہیں،یا پھر پی سی بی چیئرمین کو رمیز راجہ کی تنقید آرام لینے نہیں دیتی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8:- افتتاحی تقریب، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم روشنیوں سے جگمگا اٹھا

ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 افتتاحی تقریب میں نجم سیٹھی نے مختصر خطاب کیا تھا،اس کے بعد رنگا رنگ تقریب ہوئی۔

پہلی اننگ کے دوران انہوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے،اس میں لکھا ہے کہ ہیلو،امید ہے کہ پی ایس ایل ایل 8 کیا افتتاحی تقریب پسند آئی ہوگی۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اب سپورٹنگ پچز کا بھی مزا لیجئے،جو میچز میں ہونگی۔

سابق پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ کو ملکی کرکٹ میں پچزکے حوالہ سے تنقید کا سامنا تھا، یہ الگ بات ہے کہ وہ خود سپورٹنگ پچز کے حامی تھے۔

نجم سیٹھی نے دراصل یہ کہا ہے کہ ہم نے افتتاحی تقریب بھی اچھی کرلی، ہم نے پچز بھی اچھی بنالی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button