Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

رواں برس پاکستان سپر لیگ چار مقامات پر کھیلی جائے گی ، نجم سیٹھی

ٹورنامنٹ کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں، سپر لیگ سے کرکٹ کو فروغ حاصل ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ 8 کے شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پی ایس ایل 8 کے میچز کا شیڈول جاری کردیا گیا

اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے دوران ویمنز کرکٹ کے تین نمائشی میچز منعقد کیے جائیں گے،اور ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کو مزید بڑا برانڈ بنانا چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس سال سپر لیگ پاکستان کے چار مختلف مقامات پر کھیلی جائیں گی، شائقین سے درخواست ہے کہ وہ لیگ کو اسپورٹ کرنے کے لیے بڑی تعداد میں اسٹیڈیمز کا رخ کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button