پائمہ پراجیکٹ کے سکول مالک نے مانیٹرنگ آفیسرکو "مٹھائی” کھلا کر رپورٹ اوکے کروالی
گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ماڑی منگومل ملتان 2016 سے پائمہ پروجیکٹ میں بشیر احمد ڈھڈی کو الاٹ تھا، دسمبر 2023 میں اس کی وفات کے بعد سے اسکے بیٹے ریاض بشیر ڈھڈی اور ممتاز بشیر ڈھڈی نے کنٹرول سنبھال لیا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
بااثر شخص نے سکول کو سولر پینل سے محروم کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2016 سے ہی فیک مانیٹرنگ کروا کے سکول کے نام پر لاکھوں کے فنڈز خرد برد کیے گئے ہیں، سکول کونسل کا کوئی ریکارڈ نہ موجود ہے، فنڈز کیسے نکلوائے گئے اور کہا ں کہاں خرچ کیے گئے اس کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے 4 اپریل 2024 کو سکول کا مانیٹرنگ وزٹ ہوا، جس میں سکول کی فزیکل حاضری کی تعداد 60 فیصد تھی۔
ریاض بشیر ڈھڈی ٹیچر پرائمری سکول کوٹ وسورام ملتان نے مانیٹرنگ عملہ کو تعداد 99 فیصد کرنے کا ہر ممکن پریشر ڈالا لیکن دال نہ گل سکی، دس ہزار روپے مانیٹرنگ عملہ کو بطور رشوت دے کر سابقہ مانیٹرنگ وزٹ ڈیلیٹ کروا کے 25 اپریل 2024 کو سکول کو ری وزٹ میں ڈلوایا گیا اور اس دن صبح سویرے فیمیل ٹیچرز کو ساتھ والے سکولوں کے طلباء کے گھروں میں بھیجا گیا اور ایک دن کیلئے بچوں کو سکول میں بلایا گیا، اسی طرح ہی 25 اپریل والی مانیٹرنگ میں فیک حاضری کے ذریعے 99 فیصد حا ضری بھیجی گئی۔
اسی طرح سکول میں مڈل کلاسز کئی سالوں سے غیر قانونی طور پر شروع کر رکھی ہیں جسکا مقصد صرف اور صرف فیک انرولمنٹ ہے، ششم ، ہفتم اور ہشتم کی طلباء و طالبات کو مانیٹرنگ وزٹ میں چہارم اور پنجم میں بٹھا کر تعداد ظاہر کی جاتی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ٹیچرز کو کئی ماہ تنخواہیں نہیں دی جاتی ہیں، جب دی جاتی ہیں تو کئی کئی ماہ کی کٹوتی کرکے دی جاتی ہیں، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ان 8 سالوں میں سکول کی عمارت کو بری طرح نقصان پہنچایا گیا ہے، سکول کا موٹر پمپ چوری کروا دیا گیا، سکول کے سولر پینل سولر پلیٹس بھی اسی سال چوری کروا دی گئی، کئی بار سکول کو آگے فروخت کرنے کی کوشش کی گئی، جو اہل علاقہ کی مداخلت پر فروخت نہ کیا جا سکا، شہریوں نے فوری طور پر اعلیٰ حکام سے ایکشن لینے کی اپیل کی ہے ۔