پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز: دوسرے ٹیسٹ میچ کی تیاریاں؛ پچ تبدیل، قومی ٹیم کی بھرپور پریکٹس
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کیلئے پچ تبدیل کردی گئی ہے لیکن حکمت عملی نہیں بدلی گئی ہے۔ بڑے پنکھے اور ہیٹرز لگ چکے ہیں اور سپن ٹریک کی تیاری زوروں پر ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ہر ٹیم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اُٹھاتی ہے، میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے ، محمد رضوان سپن ٹریک کی حمایت میں سامنے آگئے
ٹیم مینجمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز دو صفر سے جیتنا چاہتے ہیں تاکے ٹیسٹ رینکنگ میں بہتری آسکے ،یہ میزبان ٹیم کا حق ہے اس لئے پچ پر ہونے والی تنقید پر سنجیدگی نہیں دکھائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
"قبرستان میں خوش آمدید”، رضوان کا جملہ سوشل میڈیا پر ہٹ ہوگیا
امکان ہے کہ پہلے ٹیسٹ والا سکواڈ ہی میدان میں اتارا جائے اگر کوئی تبدیلی ہوئی تو وہ بیٹنگ سائیڈ میں ہو سکتی ہے جس پر مشاورت جاری ہے۔
دریں اثناء گزشتہ روز پاکستان کرکٹ ٹیم نے دو روز آرام کے بعد ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا تمام 15 رکنی اسکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سیشنز میں حصہ لیا۔
پاکستان کے تمام کھلاڑیوں نے ٹرینگ میں شرکت کی اور پھرپور انجوائے کیا، ہنسی مذاق بھی رہا،دھوپ سے کھلاڑی کھل اٹھے،سردی کی شدت میں کمی محسوس ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔