Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

مسلم لیگ نواز نے اپنے دور اقتدار میں تعلیم کے شعبہ میں بہترین سرمایہ کاری کی : گورنر پنجاب

ویمن یونیورسٹی ملتان کے 5ویں کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چانسلر بلیغ الرحمان نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ، تربیت و کردار نہایت اہم ہے ، ترقی کے لیے تحقیق نہایت اہم ہے اورجامعات تحقیق کا مرکز ہیں۔
طالبات تحقیق کی عادت کو زندگی کا حصہ بنائیں ۔ گریجویشن کرنیوالی طالبات مستقبل کی لیڈرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کا حق استعمال کرنے سے پہلے بھی ریسرچ کریں۔

انہوں نے طلباء کو تلقین کی کہ سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے معلومات کی تصدیق کی جائے، گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز نے اپنے دور اقتدار میں تعلیم کے شعبہ میں بہترین سرمایہ کاری کی ہے، جس سے آج نسل نو کے ذہنوں کی دن رات آبیاری ہو رہی ہے نوجوانوں کی کردار سازی کے لیے کریکٹر بلڈنگ کنسورشیم بنایا گیا ہے ۔

وطن عزیز کو قوموں کی صف میں باوقار مقام دلانے کے لیے معاشی استحکام ضروری ہے۔ عالمگیریت کے اس دور میں علم پر مبنی معیشت کے فروغ کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ہمارے تعلیمی ادارے ایسے گریجویٹس پیدا کریں، جنہیں اپنے علوم پر مکمل دسترس حاصل ہو اور وہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کے حامل ہوں۔

مسلم لیگ ن اعلی تعلیم کے اداروں کی بنیاد رکھ کر نوجوان نسل کی اعلی تعلیم تک رسائی کو آسان بنایا جائے۔

مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں میں نے ہائر ایجوکیشن کا فنڈ 34 ارب سے بڑھا کر 120 ارب روپے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنے کردار کو مضبوط بنائیں ، اور تحقیق کے عمل کو آگے بڑھائیں کیونکہ کامیابی کا زینہ علوم و فنون کے ساتھ مضبوط کردار میں پنہاں ہے۔

انہوں نے طالبات سے کہا کہ اپنی توانائیاں اور صلاحتیں ملک و قوم کے لئے وقف کر دیں۔کامیابی کے لیے اعلی کردار اہم ہے۔

ویمن یونیورسٹی میں تحقیق و تدریس کا اعلیٰ معیار، طلباء وطالبات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ، خود کفالت کے لیے اقدامات، نئے شعبوں اور فیکلٹیوں کا قیام، اساتذہ کی ترقیاں اور تعیناتیاں قابل تحسین اقدام ہے۔

اس سے قبل وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ ویمن یونیورسٹی اس وقت تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہی ہے، ہمارے سات جرنل اس وقت وائی کیٹگری میں شامل ہوچکے ہیں، رواں برس ڈیڑھ ارب کے فنڈز ملے ہیں جن سے چار اکیڈمک بلاک تعمیر ہوئےہیں۔

ہماری یونیورسٹی گرین رینکنگ میں ٹاپ پر رہی، ہماری یونیورسٹی کے دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے ایم او یوسائن ہوچکے ہیں ،طالبات کو جدید ترین الات تک رسائی دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔

ویمن یونیورسٹی میں ملٹی پرپز ہال کی تعمیر مکمل

اب یونیورسٹی میں ایک ملٹی پرپز ہال بھی تعمیر ہوچکا ہے ، جس میں طالبات کو سپورٹس کی انڈور سرگرمیوں کرسکیں گی۔

اس کے علاوہ ڈیجٹل کلاس رومز بھی تعمیر کئے گئے ہیں، جبکہ شعبہ میڈیا کو جدید تقاضوں سے آراستہ کررہے ہیں۔

ویمن یونیورسٹی ملتان جنوبی پنجاب کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے، ہماری طالبات ملکی وغیر ملکی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کررہی ہے ۔

مستقبل قریب میں عالمی سطح پر یہ ادارہ اپنا نام بنائے گا ، جو ریسرچ کے حوالےسے ایک معتبر ادارہ مانا جائے گا۔

بعدازاں وائس چانسلر نے مہمان خصوصی گورنر بلیغ الرحمان کو یادگاری شیلڈ دی۔

اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر رمضان( ایمرسن یونیورسٹی ) ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران( انجینئرنگ یونیورسٹی),وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی( BZU) , وائس چانسلر ڈاکٹر رانا الطاف( نشتر یونیورسٹی ) وائس چانسلر ڈاکٹر آصف علی( زرعی یونیورسٹی ،ڈاکٹر اللہ بخش ، سید ابن حسین اور ڈاکٹر سعید ملک نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ویمن یونیورسٹی ملتان کی تین اساتذہ ڈاکٹر اسما، ڈاکٹر دیبا اور رائمہ نذر کو "بہترین اساتذہ” کے ایوارڈ سے نوازا، اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button