Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پرائیویٹ لا کالجز نے زکریا یونیورسٹی سے الحاق کا مطالبہ کردیا

ملتان لاء کالج کے ڈائریکٹرز فلک شیر وٹو، عامر حنیف چوھدری ،پروفیسر حافظ خضر حیات نے کہا ہے کہ زکریا یونیورسٹی انتظامیہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے 17 ہزار سے زائد لاء کے طلباء کا مستقبل داؤ پر نہ لگائے، بلکہ لاء کے امتحان کے جلد انعقاد کی واضح پالیسی کا اعلان کرے تاکہ سترہ ہزار طلبہ اور ان کے والدین میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ایل ایل بی تین سالہ پروگرام بند کرنے پر پرائیویٹ لا کالجز کا احتجاج، آج بار کونسل ہال میں کنونشن بلالیا

سیشن 2022/2023 کے داخلہ جات کی اجازت دی جائے، اور جنوبی پنجاب کے لاء کالجز کا بی زیڈ یو کے ساتھ الحاق کا فی الفور اعلان کیا جائے، نہ کہ وسیب میں قانون کی تعلیم کا استحصال کیا جائے، اسی لیے قانون کی تعلیم کے تین اور پانچ سالہ پروگرامز کے امتحانات لئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں، زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس کا فیصلہ جاری

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ہال ملتان میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ، جس میں تلاوت پاک کی سعادت حافظ خضر حیات اور ہدیہ نعت فلک شیر وٹو نے پیش کیا ۔
تقریب سے ڈسٹرکٹ بار ملتان کے صدر سید وحید رضا بخاری ،میڈم ثمینہ نگہت چغتائی ،میاں مظہر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس؛ کالجز مالکان کا منظم فراڈ ثابت، ایف آئی اے رپورٹ[“ڈی رپورٹرز” کی تفصیلی خبر]

مقررین نے کہا کہ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تعلیم کے میدان میں طلبہ وطالبات بہترین اہلیت رکھتے ہیں ، لیکن افسوس کہ اس خطہ کے ساتھ تعلیم سمیت ہر شعبہ میں استحصال کیا جارہا ہے، ایسی کسی ناانصافی کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button