زکریا یونیورسٹی : ایل ایل بی کیس کی انکوائری کمیٹی پر سوالیہ نشان
زکریا یونیورسٹی ایل ایل بی کیس کی انکوائری رپورٹ پر ایک اور سوالیہ نشان سامنے آیا ہے، ایسے وقت میں جب سپریم کورٹ ایل ایل بی کیس کا فیصلہ سنانے والی ہے، جس کے ایک بڑے کردار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی آج 14 جون کو معطلی ختم کرنے کی پیشی بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا: ایل ایل بی کیس ؛ وی سی اور رجسٹرار معطل، کنٹرولر ، خزانہ دار بھی ذمےدار قرار
یونیورسٹی کی اپنی بنائی ہوئی کمیٹی کی رپورٹ نے معاملے کو الجھا دیا ہے ، جس میں تمام ملبہ یونیورسٹی افسروں پر ڈال دیاگیا ہے، جبکہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں جن اساتذہ کو ملزم قرار دیاگیا تھا ان کو کلین چٹ دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی کیس پھر متنازع بنانے کی کوشش؛ ملوث اساتذہ کو بچانے کے لئے رپورٹ تیار، آفیسرز کو قربانی کا بکرا بنا دیاگیا
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کمیٹی کے ایک رکن ڈاکٹر مظہر حسین نے 10جنوری 2019 کے ایک اجلاس میں یہ بیان تحریری طور پر جمع کرایا تھا کہ وہ کسی بھی انکوائری کا حصہ نہیں بنیں گے، کیونکہ وہ الحاق کمیٹی کے ارکان رہ چکے ہیں ۔
مگر بعد میں ان کو سینڈیکیٹ کے حکم پر بننے والی کمیٹی کا حصہ بنادیا گیا، جبکہ قانون کے مطابق وہ کمیٹی کا حصہ نہیں بن سکتے تھے، اس لئے اس کمیٹی کی فائنڈنگ پر شکوک کے سائے آگئے ہیں۔
ایک ذرائع کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ان کو سابق وائس چانسلر ڈاکٹر طارق انصاری نے پروفیسر بنایا تھا، اس لئے ان کو اس کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، لیکن ان کا تحریر کردہ بیان نظر انداز کردیا گیا، جبکہ چیئرمین پر بھی الزامات سامنے آچکے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ وائس چانسلر ڈاکٹر طارق انصاری اس کیس کے مرکزی کردار ہیں، ان پر 30 کروڑ 35لاکھ روپے کی ذمے داری عائد کی جاتی ہے، وائس چانسلر منصور اکبر کنڈی پر 29 کروڑ 53لاکھ روپے ،صہیب راشد رجسٹرار پر 60کروڑ 34لاکھ روپے ،اللہ دتہ 60کروڑ 34لاکھ روپے، ممبران الحاق کمیٹی جن میں پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ پر ایک کروڑ 70لاکھ روپے ، ڈاکٹر ممتاز کلیانی پر ایک کروڑ 75لاکھ روپے ، ڈاکٹر مصباح ایک کروڑ 75لاکھ روپے، اسسٹنٹ رجسٹرار خالد بن طالب پر 25 کروڑ 84لاکھ روپے ،محسن شہزاد 25 کروڑ 84لاکھ روپے ، طارق اعوان 25 کروڑ 84لاکھ روپے جبکہ ڈپٹی خزانہ دار زاہد محمود پر 46لاکھ روپے کی ذمے داری عائد کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : ایل ایل بی 5سالہ پروگرام کے امتحانات بارے فیصلہ آج ہونے کا امکان
مگر یونیورسٹی کمیٹی جو رپورٹ تیار کی ہے اس میں تمام اساتذہ کو بری کردیا گیا ہے، جس پر دیگر متاثرین نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔